دہری شہریت10فیصد پارلیمنٹرینز کے بیان حلفی مسترد ہونیکا امکان

دس فیصدارکان کے بیان حلفی غیرمستند،23ارکان کے بیان حلفی میںعجیب وغریب معلومات

دس فیصدارکان کے بیان حلفی غیرمستند،23ارکان کے بیان حلفی میںعجیب وغریب معلومات فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن کی جانب سے10فیصدارکان پارلیمنٹ کے دہری شہریت کیلیے جمع کرائے گئے بیان حلفی مستردکیے جانے کاامکان ہے۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق تمام ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اورسینٹ کودہری شہریت کے حوالے سے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی،جمع کرائے گئے بیان حلفی میں سے دس فیصد ارکان کے بیان حلفی غیرمستند قراردیے جائیں گے۔70ارکان کی جانب بیان حلفی جمع کرائے گئے، جن میں82 کے بیان حلفی تصدیق شدہ نہیں ہیں جبکہ23ارکان کے بیان حلفی میںعجیب وغریب معلومات فراہم کی گئی ہیں جنہیں مستردکردیا جائے گا، مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما اورسینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اسحق ڈار، راجہ ظفرالحق، ذوالفقارعلی کھوسہ،ایم حمزہ،مشاہد اللہ خان،سید ظفر علی شاہ اورپرویز رشیدبھی ایسے ارکان میںشامل ہیں۔


جن کے بیان حلفی غیرمستندہیں ، پیپلزپارٹی کے اسلام الدین شیخ' گل محمد لاٹ کے علاوہ میرحاصل بزنجو،محسن لغاری، بازمحمد خان، سید صالح شاہ، نجم الحسن اور ہدایت اﷲ بھی اس فہرست میں شامل ہیں، قومی اسمبلی کے دوسوارکان میں ایک چوتھائی ارکان کے بیان حلفی درست نہیں، وزیر مملکت اطلاعات ونشریات صمام علی بخاری، شاہد حسین بھٹو، تسنیم قریشی ،آفتاب شعبان میرانی،سردارسلیم حیدر،بشریٰ گوہر، بشریٰ رحمن، رینا کماری، رانا تنویر حسین اور چوہدری برجیس طاہر، شاہد خاقان عباسی، نور عالم خان،حنیف عباسی، عنایت اللہ درانی نواب یوسف تالپور، محبوب اللہ جان، نور الحق قادری رمیش لعل احمد کمار شا مل ہیں۔

ارکان پنجاب اسمبلی میں آصف بشیر مانگھٹ، وسیم افضل گوندل،ملک اختر حسین نول' نوید اقبال سید، میاں شفیع محمد اور طاہر نوید، خیبر پختونخوا اسمبلی کے ارکان ساجد اللہ اورضمیر خان، میرامین عمران، بلوچستان اورلعل چندسندھ اسمبلی کے ایسے ارکان ہیںجن کے بیان حلفی مستندنہیں، الیکشن کمیشن عیدالاضحیٰ کے بعد ایسے ارکان اسمبلی کودوبارہ نوٹس جاری کرے گاکہ وہ اپنے بیان حلفی جمع کرائیںجبکہ جن ارکان کے بیان حلفی مستردکردیے جائیںگے انہیں بھی دوبارہ بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کی جائے گی۔
Load Next Story