اقوام متحدہ ڈرون حملوںمیںشہری ہلاکتوں کی تحقیقات کریگا

تحقیقاتی یونٹ آئندہ سال کام شروع کر یگا ، حملہ کرنیوالے ملک سے جواب مانگا جائے گا

دس فیصدارکان کے بیان حلفی غیرمستند،23ارکان کے بیان حلفی میںعجیب وغریب معلومات . فوٹو: اے ایف پی

اقوام متحدہ ڈرون حملوں میں ہونیوالی شہری ہلاکتوں کی تحقیقات کریگا۔


اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے بین ایمرسن کے مطابق ڈرون حملوںکی قانونی حیثیت اور ان حملوںمیں ہونے والی شہری ہلاکتوں کے بارے میں تحقیقات کیلیے جینیوامیں خصوصی تحقیقاتی یونٹ قائم کیا جائے گا۔ یونٹ دہشت گردی کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران شہریوں کی ہلاکتوں کی چھان بین بھی کرے گا۔

ایک ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کا کہنا تھا ڈرون حملوں میں شہری ہلاکتیں ثابت ہوجائیں تو اسے جنگی جرائم میں شمارکیا جانا چاہیے۔ عالمی برادری کو ڈرون حملوں میں شہری ہلاکتوں پرسنجیدہ ہونا ہو گا تاکہ حملے کے ذمے داروں کیخلاف کارروائی کی جا سکے۔ ڈرون حملوں کی تحقیقات کا یونٹ آئندہ سال کے شروع میں کام کرنا شروع کر دے گا۔ جس کے تحت ڈرون حملے کرنیوالے ملک سے جواب طلب کیا جائے گا۔ اسی طرح جس سرزمین پر ڈرون حملے ہوں گے وہاں کی حکومت سے بھی وضاحت مانگی جائے گی۔
Load Next Story