ملا فضل اللہ افغانستان میں ہے افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے اعتراف کرلیا

عبداللہ عبداللہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کااعتراف بھی کیا۔

ملا فضل اﷲ حالیہ کارروائی میں بچ نکلنے میں کامیاب ہو گیا مگرہمیشہ نہیں بچ پائے گا۔ فوٹو: فائل

افغانستان کی حکومت نے بالآخرمان لیاہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سربراہ ملافضل اﷲ افغانستان میں چھپا بیٹھا ہے۔


افغانستان کے چیف ایگزیکٹوڈاکٹرعبداﷲ عبداﷲ نے کابل میں ٹی وی سے گفتگو میں کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ کے ایک کارروائی میں بچ نکلنے کے انکشاف کے علاوہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کااعتراف بھی کیا۔ عبداﷲ عبداﷲ نے کہاکہ افغانستان میں موجود ملا فضل اﷲ حالیہ کارروائی میں بچ نکلنے میں کامیاب ہو گیا مگرہمیشہ نہیں بچ پائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے بارہا افغان حکام سے کہا گیا ہے کہ ملا فضل اللہ افغانستان سے بیٹھ کر پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں مصروف ہے اور اس بات کے ثبوت بھی افغان حکام کو فراہم کئے گئے لیکن اس کے باوجود ملا فضل اللہ کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی۔
Load Next Story