نریندرمودی کا دورہ پاکستان پی سی بی کو پاک بھارت سیریزکے خواب آنے لگے
شہریار خان نے اچھی خبر ملنے کی توقعات وابستہ کرلیں مگرکوئی پیش رفت نہ ہوئی
جلدبازی میں بڑی امیدیں رکھتے ہوئے بیانات دینا بالکل درست نہیں،عامر سہیل فوٹو: فائل
KARACHI:
نریندر مودی کے اچانک دورہ پاکستان سے پی سی بی کو پاک بھارت سیریز کے خواب آنے لگے، چیئرمین شہریار خان نے اچھی خبر ملنے کی توقعات وابستہ کرلیں تاہم کوئی پیش رفت سامنے نہ آئی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے اچانک دورئہ پاکستان پر سیاسی حلقے حیرت میں مبتلا نظر آئے، ادھر پی سی بی ڈیڈ لاک کا شکار ہوکر بالآخر عدم توجہی کی کھائی میں گر جانے والی پاک بھارت سیریز کے خواب دیکھنے میں مصروف ہوگیا۔
چیئرمین بورڈ شہریار خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ نریندر مودی کی آمد سے کرکٹ کے حوالے سے بھی اچھی خبر ملنے کی امید ہے، وزراء اعظم کی خیرسگالی ملاقات سالگرہ اور کھانے پینے تک محدود رہی، سیریز کے حوالے سے کوئی پیش رفت متوقع تھی نہ ہی کوئی بات سامنے آئی۔
اس بارے میں سابق ٹیسٹ کرکٹر عامر سہیل نے کہا کہ شہریار خان بہت جلد بیانات جاری کرنے لگتے ہیں، بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج پاکستان آئیں تو بھی پی سی بی نے بڑی توقعات وابستہ کرلی تھیں لیکن کچھ بھی نہ ہوا،اس بار بھی چیئرمین خاموش ہی رہتے تو بہتر تھا، انھوں نے کہا کہ سیریز کیلیے ہم اتنی فکرمندی میں کیوں مبتلا ہیں کہ بار بار خوش فہمی کا شکار ہوجاتے ہیں۔ کیا بھارت سے کھیلے بغیر ہماری کرکٹ زندہ نہیں رہ سکتی؟ انھوں نے کہا کہ بورڈمیں موجود بیشتر عہدیدار معاملات چلانے کی اہلیت نہیں رکھتے، انھیں سیاسی اور کرکٹ کے معاملات کی سمجھ ہی نہیں۔ دوسری جانب شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مودی کے دورے کو کرکٹ سمیت باہمی تعلقات کے حوالے سے خوش آئند قرار دیا ہے۔