روسی صدر پوتن کی افغان طالبان کے امیر ملا منصور سے خفیہ ملاقات کا انکشاف

پوتن نے ملا منصور کو ہتھیاروں اور مالی امداد کی پیشکش کی ہے، برطانوی اخبار کا دعویٰ

پوتن نے ملا منصور کو ہتھیاروں اور مالی امداد کی پیشکش کی ہے، برطانوی اخبار کا دعویٰ۔ فوٹو: فائل

افغان طالبان کے امیر ملا منصور کی روسی صدر پوتن سے خفیہ ملاقات کا انکشاف ہوا ہے۔


برطانوی اخبار سنڈے ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں کے درمیان ملاقات تاجکستان کے دارالحکومت دو شنبہ میں 15 ستمبر کو ایک ملٹری بیس میں ہوئی۔ اخبار نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ پوتن نے ملا منصور کو ہتھیاروں اور مالی امداد کی پیشکش کی ہے۔

افغان حکام یا طالبان کی جانب سے روسی صدر اور ملا منصور کے درمیان ملاقات کی تصدیق نہیں کی ہے۔
Load Next Story