نیوزی لینڈ اور سری لنکا میں واحد ٹوئنٹی 20 میچ آج ہوگا
میتھیوز بطور قائد فاتحانہ آغاز کرنے کے خواہاں، جے وردنے اور مالنگا کا ساتھ میسر نہیں۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ڈینیئل ویٹوری اور مارٹن گپٹل شامل نہیں ہیں۔ فوٹو : فائل
نیوزی لینڈ دورہ سری لنکا کا آغاز منگل کو ٹوئنٹی 20 میچ سے کرے گا، کیویز پالے کیلی سے وابستہ تلخ یادوں کو مٹانے کیلیے پرعزم ہیں۔
اسی گرائونڈ پر وہ ورلڈ کپ سپر ایٹ رائونڈ کے تینوں میچز ہار گئے تھے، دوسری جانب میزبان قائد انجیلو میتھیوز بھی اپنی ٹی 20 کپتانی کا آغاز فتح سے کرنے کو بے چین ہیں، ان کا کہنا ہے کہ مہیلا جے وردنے اور لسیتھ مالنگا کی عدم موجودگی کے باوجود میدان مارلیں گے۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ ٹیم کو سری لنکا سے ٹور کا افتتاحی میچ ہی پالے کیلی میں کھیلنا پڑ رہا ہے جس سے اس سے یادیں انتہائی ناخوشگوار ہیں، اسی میدان پر اسے حال ہی میں کھیلے گئے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ رائونڈ کے تینوں مقابلوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس میں سے دو مقابلوں میں نتیجہ سپر اوور پر اس کے خلاف آیا تھا، کیویز کا ایک میچ ویسٹ انڈیز جبکہ دوسرا میزبان سری لنکا سے ٹائی ہوا تھا، اب وہ اس میدان پر کامیابیوں کا قحط ختم کرنا چاہتے ہیں۔
اس بار نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ڈینیئل ویٹوری اور مارٹن گپٹل شامل نہیں ہیں، انجری کے باعث سابق کپتان ویٹوری کو منتخب نہیں کیا گیا جبکہ گپٹل کو محدود اوورز کے مقابلوں میں آرام دیا گیا ہے، وہ صرف ٹیسٹ میچز کھیلیں گے۔ آل رائونڈر اورم کا کہنا ہے کہ سری لنکا ہمیشہ اپنے گرائونڈز پر کافی مشکل ثابت ہوتا ہے مگر ہمارے پاس اس کو زیر کرنے کیلیے درکار ٹیلنٹ موجود ہے۔ ادھر سری لنکن ٹوئنٹی 20 ٹیم اس بار انجیلو میتھیوز کی قیادت میں کھیلے گی، اس مقابلے میں جے وردنے اور مالنگا کو آرام دیا گیا ہے ، میتھیوز کا کہنا ہے کہ دونوں سینئر پلیئرز کی غیر حاضری ٹیم کیلیے کسی بڑے نقصان سے کم نہیں مگر مجھے جو ٹیم دی گئی ہے وہ بھی مقابلہ جیتنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔