عام انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہوں گے مولا بخش چانڈیو

قوم پرستوں کی اپنی سیاست ہے، پی پی کا راستہ صرف جمہوریت ہے،عوامی اجتماع سے خطاب.

تصادم سے گریز کیا جائے، بلدیاتی نظام میں غلطی ہے تو بات چیت ہو سکتی ہے، وفاقی وزیر

KARACHI:
وفاقی وزیر سیاسی امور و پیپلز پارٹی سندھ کے نائب صدر سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ عام انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔


پیپلزپارٹی کی عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میںگوٹھ کنگو منگوانو میں عوامی اجتماع سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات مقررہ وقت سے چنددن پہلے ہوں یا پھر چنددن بعد، یہ بھی کوئی غیرآئینی بات نہیں، سب سے اہم بات یہ ہے کہ جمہوریت کا تسلسل جاری رہنا چاہیے، انھوں نے کہا کہ وہ سندھ کے قوم پرستوں کی اپنی سیاست ہے اور وہ کئی برسوں سے سیاسی سفر کر رہے ہیں، لیکن انہیں آج تک کچھ حاصل نہیں ہوا ، لیکن ہمارا راستہ صرف اور صرف جمہوریت ہے اور پیپلز پارٹی اسی راستے پر چل رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اگر کسی قوم پرست جماعت کے ایک دو ہزار کارکنان ہمارے خلاف احتجاج کرتے ہیں تو اس سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ ہمارے ساتھ لاکھوں عوام ہیں، لیکن میری یہ اپیل ہے کہ تصادم سے گریز کیا جائے اور سیاست کو سیاست تک ہی رہنا چاہیے اوراگر قوم پرستوں کو بلدیاتی نظام پر اختلاف ہیں تو سنجیدہ ہوکر اپنے تحفظات پیش کریں اور ہمیں قائل کریں کیونکہ بلدیاتی نظام میں اگرکوئی غلطی ہے تو اس پر بات ہو سکتی ہے اور غلطی کو ختم کیا جا سکتا ہے، ہم نے کسی جماعت کے لیے بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے اور سندھ کی ترقی، خوشحالی اور اتحاد کے لیے ہم ہر جماعت سے بات چیت کرنے کو تیار ہیں۔
Load Next Story