شریف برادران کو سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کرنا چاہیے گورنر پنجاب

گیلانی کا فیصلہ تحفظات کے باوجود قبول کیا،اصغر خان کیس کے فیصلے پر عملدرآمد ہونا چاہیے

گیلانی کا فیصلہ تحفظات کے باوجود قبول کیا،اصغر خان کیس کے فیصلے پر عملدرآمد ہونا چاہیے. فوٹو: فائل

KARACHI:
گورنر پنجاب سردار لطیف خاں کھوسہ نے کہا ہے کہ اصغر خاں کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل ہونا چاہیے۔


آئینی تقاضا یہی ہے کہ اس فیصلے پر من و عن عمل کیا جائے کیونکہ آئی جے آئی کے ذریعے انتخابی عمل کو خراب کرنے کے لیے گٹھ جوڑ کیا گیا تھا، یہ آئین کے خلاف بغاوت ہے اور اس پر آرٹیکل6 لاگو ہوتا ہے، ہم نے گیلانی کا فیصلہ تحفظات کے باوجود قبول کیا اس لیے اب دونوں بھائیوں کو چاہیے کہ یہ بھی سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کریں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں پیپلزپارٹی دبئی کے 11رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ ہمارے بارے میں یہ تاثیر دیا جارہا ہے کہ ہم سپریم کورٹ کا احترام نہیں کرتے جبکہ سپریم کورٹ پر حملے بھی انھوں نے کروائے۔ گورنر پنجاب نے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے عہد کررکھا ہے کہ ہم پانچ سال کا دور حکومت کا عرصہ پورا کریں گے اور منصفانہ اور شفاف الیکشن کروا کر عوام کے ووٹوں کی طاقت سے دوبارہ منتخب ہوں گے۔
Load Next Story