شام سرکاری طیاروں کی شدید بمباری جھڑپیں76ہلاک

عیدکے4دنوں میں400 ہلاکتیں، دمشق میں دوبم دھماکے، تمام شہروں میں لڑائی جاری، اقوام متحدہ کے ایلچی آج چین جائیں گے

شام کے شمالی شہر معارت النعمان میں سرکاری طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں شہید ہونیوالی ایک مسجد۔ فوٹو : اے ایف پی

شام میں پیرکوسرکاری فضائیہ نے ملک کے مختلف شہروں اوردیہات پراب تک کی شدیدترین بمباری کی ۔


دارالحکومت میں دوبم دھماکے ہوئے، پورے ملک میں جھڑپیں بھی جاری رہیں ،پیر کو ہونے والے ان پرتشددواقعات میں کم ازکم 76 افرادہلاک ہوگئے۔ عیدالاضحیٰ کے بعدچاردنوں میں چارسو سے زیادہ افرادہلاک ہوئے ہیں۔پیرکودمشق کے علاقے جرمانامیں ہونے والے کاربم دھماکے میں11افرادہلاک ہوئے۔

الحجراسودکے علاقے میں بھی ایک زورداربم دھماکہ ہواجہاں بھی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔اقوام متحدہ کے ایلچی لخدارابراہیمی نے ماسکومیں صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے شام کی صورتحال کوبد سے بدترہوتی قرار دیا ہے۔وہ روس کے بعد آج چین کا دورہ کررہے ہیں جہاں سے واپسی پروہ سلامتی کونسل میں بحران کے حل کیلیے نئی تجاویزپیش کرینگے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون نے شام کی صورتحال کومایوس کن بتایاہے۔
Load Next Story