شجاعت کیساتھ بھا رت میں ناخوشگوارواقعہ پیش نہیں آیادفترخارجہ

اجمیرشریف کی انتظامیہ نے انھیں پاسپورٹ دکھانے کاکہا تھا، ترجمان معظم احمد خان

شجاعت نے نمازعیداجمیرشریف میں اداکی،ان کی اور وفد کی دستاربندی بھی کی گئی فوٹو: فائل

دفترخارجہ کے ترجمان معظم احمد خان نے کہاہے کہ اجمیرشریف میں چوہدری شجاعت کے وفد کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں ایا۔


چوہدری شجاعت سے اجمیرشریف کی انتظامیہ نے پاسپورٹ دکھانے کاکہا تھاایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے معظم احمد خان کاکہناتھاکہ بظاہر لگتاہے کہ بھارتی وزارت خارجہ اوراجمیر شریف کی انتظامیہ کے درمیان غلط فہمی کے باعث یہ واقعہ پیش آیا اجمیرشریف کے دورے کےموقع پرق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ خواجہ اجمیرکا پیغام امن شانتی اورافہام وتفہیم ہے اس پرعمل کرکے دنیا میں عظیم مقام حاصل کرسکتے ہیں۔

سینیٹرچوہدری شجاعت حسین دیگر نمائندگان کیساتھ ان دنوں بھارت کے نجی دورے پرہیں۔ چوہدری شجاعت حسین نے نمازعید اجمیر شریف میں حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ میں ادا کی اورنوافل بھی اداکیے اس موقع پرانھوں نے پاکستان کی سلامتی خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کیں بعد ازاں چوہدری شجاعت حسین سمیت وفد کے تمام ارکان کی دستاربندی بھی کی گئی۔
Load Next Story