خیبراورکزئی ایجنسیجھڑپوں بمباری میں20شدت پسند ہلاک

بڈھ بیر،ارمڑمیںدوقتل،ڈیرہ میںبم حملے میں2جاںبحق،خیبر،بنوںسے7 لاشیں ملیں

بڈھ بیر،ارمڑمیںدوقتل،ڈیرہ میںبم حملے میں2جاںبحق،خیبر،بنوںسے7 لاشیں ملیں. فوٹو فائل

خیبر اور اورکزئی ایجنسیوں میں جیٹ طیاروں کی بمباری اور جھڑپوں میں20 عسکریت پسندہلاک ہوگئے۔

شدت پسندوں کے چارٹھکانے تباہ جبکہ دواہلکارشہیداور6 زخمی ہوگئے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقہ اکاہ خیل شین درنگ میںشدت پسندوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کاآپریشن جاری ہے۔ جیٹ طیاروںکی مددسے دہشتگردوںکے ٹھکانوں پر بمباری سے 12 دہشتگردمارے گئے اوردہشتگردوںکے تین ٹھکانے بھی مسمارکردیئے گئے۔ثناء نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا دعویٰ ہے کہ اس نے سرچ آپریشن میں15 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ادھرشلوبرمیں سرچ آپریشن کے دوران سینا ہسپتال کے قریب شدت پسندوں کی جانب سے نصب شدہ ریمورٹ کنٹرول بم اچانک دھماکے سے پھٹ گیا جس سے دوسکیورٹی اہلکار راشداور ثناء الحق موقع پر جاں بحق اورچھ زخمی ہوگئے جنہیں طبی امدادکیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔


باڑہ شلوبر نو گزی بابا میں شدت پسندوں کی فائرنگ سے شائی خان ولد عظمت خان نامی شخص زخمی ہوگیا۔دریں اثناء باڑہ منڈی کس میں مکان پرگولہ گرنے سے حکومتی حمایت یافتہ سفید ریش جاں بحق جبکہ شلوبرمیں گولہ گرنے سے شہید صحافی کے گھرکونقصان پہنچا۔آئی این پی کے مطابق باڑہ کے علاقے نالہ خوڑسے6 افرادکی لاشیں ملی ہیںجنہیں گولیاں مارکرقتل کیا گی، مہمند ایجنسی میاں منڈی بازار میں پرائیویٹ اسکول کو بارودی دھماکا سے اڑا دیا گیا جبکہ سیکیورٹی فورسزنے تین مزید بارودی سرنگ اسکول سے بر آمدکرکے انہیں ناکارہ بنا دیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں بستی استرانہ جنوبی میںگلی میں موجود افرادپرتین موٹرسائیکل سواروںنے دستی بم سے حملہ کر دیا'دوجاںبحق جبکہ چھ زخمی ہوگئے۔ دریں اثناء بنوں لنک روڈ سے قتل شدہ شخص کی برآمدلاش شناخت نہ ہونے کے باعث امانتاً دفنا دی گئی۔ ادھر ایف آربنوں میرزائیل چیک پوسٹ پر مزائل حملے یکے بعد دیگرے دو راکٹ فائر کئے گئے جو نشانے پر لگنے کے بجائے نالہ ٹوچی میں گرکر زوردار دھماکے سے پھٹ گئے۔

 
Load Next Story