وزیراعظم حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
مکہ مکرمہ میں شاہ عبداللہ کی ضیافت میں شرکت، سیاسی رہنمائوں کو فون، عید کی مبارکباد دی
منیٰ: راجاپرویز،شاہ عبداللہ سے ملاقات کے موقع پر شہزادہ سلمان بن عبدالعزیزسے گفتگو کررہے ہیں۔ فوٹو : آئی این پی
وزیراعظم راجا پرویز اشرف فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
قبل ازیں انھوں نے مکہ مکرمہ میں سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز السعود کی طرف سے خصوصی ضیافت میں بھی شرکت کی، شاہ عبداللہ نے پرویز اشرف کو حج کی سعادت پر مبارکباد دی۔ ضیافت میں مختلف ممالک کے سربراہان نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے سعودی ولی عہد شہزاد سلمان بن عبدالعزیز کے ساتھ بھی تفصیلی ملاقات کی اور انھیں دورہ پاکستان کی دعوت دی جو انھوں نے قبول کرلی۔وزیراعظم نے حج کے بہترین انتظامات پرسعودی حکومت کومبارکباد دی۔ ایک انٹرویومیںانھوں نے شاہ عبداﷲ کی اس سلسلے میں کاوشوںکوخراج تحسین پیش کیا اور کہا لاکھوں حاجیوں کی خدمت اور بہترین میزبانی کرنے کے سلسلے میں سعودی حکام کی مہارت قابل تعریف ہے۔ انھوں نے کہا پاکستان اور سعودی عرب کے مابین آزمودہ، تاریخی اور گہرے تعلقات ہیںجودن بدن مزیدمستحکم ہو رہے ہیں۔
علاوہ ازیں پرویز اشرف نے پیر کی شام قومی اسمبلی کی اسپیکر فہمیدہ مرزا، اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی، حاجی غلام احمد بلور، ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار، جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، گورنر کے پی کے مسعود کوثر، گورنر پنجاب لطیف کھوسہ، گورنر بلوچستان سردار ذوالفقار مگسی، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور وفاقی وزیر میر اسرار اﷲ زہری کو ٹیلی فون کیا اور انھیں عیدالاضحی کی مبارکباد دی، ان رہنمائوں نے وزیراعظم کو حج کی مبارکباد دی۔ وزیر داخلہ رحمن ملک نے برمنگھم میں ملالہ یوسف زئی کی عیادت کے بعد وزیراعظم کو فون کیا اور انھیں ملالہ کی تیزی سے صحت یابی کے بارے میں آگاہ کیا۔