فیکٹری میں آتشزدگی سے نمٹنے کے تمام انتظامات تھے ملازمین

ہر ماہ آگ پر قابو پانے کی عملی تربیت دی جاتی تھی ، ہم فیکٹری میں ہوتے تو آگ نہ لگتی

ہر ماہ آگ پر قابو پانے کی عملی تربیت دی جاتی تھی ، ہم فیکٹری میں ہوتے تو آگ نہ لگتی.فوٹو رائٹرز

KARACHI:
گل بائی میں آتشزدگی کے باعث تباہ ہونے والی فیکٹری کے ملازمین نے کہا ہے کہ فیکٹری میں آتشزدگی سے نمٹنے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل تھے اور آگ سے بچائو کے تمام تر آلات نصب تھے ۔


ہر ماہ آگ پر قابو پانے کی عملی تربیت بھی دی جاتی تھی ، ہماری چھٹی کے باعث آگ اتنی بھڑک اٹھی ، اگر ملازمین فیکٹری میں ہوتے تو کبھی اتنا بڑا حادثہ پیش نہیں آتا ، یہ بات انھوں نے فیکٹری کے باہر ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ، ملازمین کا کہنا تھا کہ انھیں ہر ماہ آگ پر قابو پانے کی عملی تربیت دی جاتی تھی ، فیکٹری میں آگ بجھانے کے تمام تر انتظامات تھے لیکن حادثے کے وقت چونکہ عید الاضحیٰ کی تعطیلات تھیں جس کے باعث فیکٹری ورکرز موجود نہیں تھے ، اگر ہم لوگ فیکٹری میں موجود ہوتے تو کبھی بھی اتنا بڑا سانحہ رونما نہ ہوتا اور آگ پر ہم خود ہی قابو پالیتے ۔

ملازمین نے مزید بتایا کہ اس سے قبل بھی فیکٹری میں چھوٹے پیمانے پر آگ لگ چکی ہے جس پر ملازمین نے خود ہی فیکٹری میں نصب آلات کی بدولت قابو پالیا اور فائر بریگیڈ کو بلانے کی ضرورت بھی نہیں ہوئی ، اس موقع پر ملازمین اپنے مستقبل کے حوالے سے بھی فکر مند نظر آئے لیکن انھوں نے فیکٹری انتظامیہ سے مکمل طور پر اظہار یکجہتی کیا ، ملازمین نے امدادی کاموں میں بھی حصہ لیا لیکن عمارت مخدوش قرار دیے جانے کے بعد انھیں عمارت میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔
Load Next Story