کالا باغ ڈیم کسی صورت نہیں بنانے دیں گے نوید قمر

حکومت پنجاب ایشو دوبارہ اٹھا کر قومی مفادات کو نقصان پہنچا رہی ہے، استقبالیے سے خطاب

نئے بلدیاتی نظام کو غلط رنگ دیکر پیش کیا جا رہا ہے، جنوری میں نگراں سیٹ اپ نہیں بن رہا ۔ فوٹو: فائل

لاہور:
وزیر دفاع سیدنوید قمر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کالا باغ ڈیم کے ایشوکودوبارہ اٹھا کر قومی مفادات کونقصان پہنچارہی ہے۔


کالا باغ ڈیم کسی صورت نہیں بنانے دیںگے۔تاجران فیڈریشن ٹنڈو محمدخان کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ سے خطاب اورمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے نویدقمر نے کہاکہ کالا باغ ڈیم کاایشو ختم ہو چکا،اس حوالے سے پنجاب کو ماضی کی صورتحال سے واقف ہوناچاہیے۔ انھوں نے چوہدری شجاعت کے جنوری میں نگراں سیٹ اپ بنائے جانے کے بیان کی تردید کی اور کہا کہ جنوری میں کوئی نگراں سیٹ اپ نہیں بنایاجا رہاتاہم الیکشن وقت پرہوںگے اورحکومت مدت پوری کرے گی،نیا بلدیاتی نظام سندھ کے مفاد میں ہے جس کوغلط رنگ دے کر پیش کیاجا رہاہے۔

قوم پرست کالاباغ ڈیم کے حامی نواز شریف سے اتحاد کر رہے ہیں،پیپلز پارٹی کا ووٹ بینک بڑھ رہا ہے، آئندہ انتخابات میں پی پی چاروں صوبوں سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔اس موقع پرتاجران فیڈریشن کے صدر حاجی محمد اسماعیل میمن،ڈاکٹر اکرم دین قریشی و دیگرنے بھی خطاب کیا۔
Load Next Story