سوہا علی خان نے سنی دیول کو تھپڑ مارنے کی وجہ بتا دی

میں نے سنی دیول کو تھپڑ مارنے سے پہلے پریکٹس کی اور پھر انھیں تھپڑ جڑ دیا، سوہا علی خان

میں نے سنی دیول کو تھپڑ مارنے سے پہلے پریکٹس کی اور پھر انھیں تھپڑ جڑ دیا، سوہا علی خان فوٹو : فائل

بالی ووڈ اداکارہ سوہا علی خان نے سنی دیول کو تھپڑ مارنے کی وجہ بتا دی۔


بھارتی ٹی وی کے ایک پروگرام میں سوہا علی خان نے اداکار سنی دیول کے ہمراہ بات کرتے ہوئے کہاکہ ماسوائے سنی دیول کے میں نے زندگی میں کبھی کسی کو تھپڑ نہیں مارا۔اداکارہ سے جب پوچھا گیا کہ آخر ایسا کیسے اور کیوں ہوا تو انھوں نے بتایا کہ فلم میں ایک سین تھا ۔ جس میں سنی دیول غصہ ہو رہے تھے اور انھوں نے مجھے بولا تھا آپ نے کچھ ایسا کرنا ہے میں پْرسکون ہو جاؤں ۔ سوہا علی خان نے کہا کہ میں نے سنی دیول کو تھپڑ مارنے سے پہلے پریکٹس کی اور پھر انھیں تھپڑ جڑ دیا۔
Load Next Story