قائد اعظم ٹرافی فائنل مصباح نے سوئی گیس کی آنچ کم نہ ہونے دی
88 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے میں کامیاب، ٹیم کو یو بی ایل پر سبقت،احسان عادل نے4 ،یاصم مرتضیٰ نے3 وکٹیں حاصل کیں
88 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے میں کامیاب، ٹیم کو یو بی ایل پر سبقت،احسان عادل نے4 ،یاصم مرتضیٰ نے3 وکٹیں حاصل کیں ۔ فوٹو : محمد نعمان
DUBAI:
قائد اعظم ٹرافی فائنل میں مصباح الحق نے سوئی ناردرن گیس کی آنچ کم نہ ہونے دی، ان کی شاندار بیٹنگ نے سوئی ناردرن گیس کو یوبی ایل کیخلاف برتری دلا دی،وہ88 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے،احسان عادل نے4 اور یاصم مرتضیٰ نے3 وکٹیں لیں، ایس این جی سی نے238رنز بناکر30کی سبقت لی، بینک نے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک ایک وکٹ پر 17رنز بنالیے۔
تفصیلات کے مطابق 5 روزہ فائنل کے دوسرے دن سوئی ناردرن گیس نے نامکمل پہلی اننگز کو 2 وکٹ پر35 رنز سے شروع کیا، توفیق عمر انفرادی اسکور کو بڑھاتے ہوئے 22 سے 38 تک لے جانے میں کامیاب رہے،56 کے ٹوٹل پر وہ رومان رئیس کے جال میں پھنس گئے،کیچ وکٹ کیپر گلریز صدف نے تھاما، قومی ون ڈے کپتان اظہر علی 7 گیندوں پر محض 1رن بناکر احسان عادل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔
57 پر 4 وکٹیں گرنے کے بعد مصباح الحق نے ٹیم کو مزید تباہی سے بچایا، انھوں نے پہلے پانچویں وکٹ کیلیے عزیز اللہ کے ہمراہ 57رنز جوڑ کراسکورکو 114 تک پہنچایا، عزیز 21رنز بنانے کے بعد یاصم مرتضیٰ کی گیند پر بولڈ ہوگئے، مصباح نے عمر اکمل کے ساتھ ریسکیو آپریشن جاری رکھا، ان کے درمیان چھٹی وکٹ کیلیے 72رنز کی پارٹنر شپ ہوئی، جس میں عمر کا حصہ 44رنز رہا، وہ یاصم کی گیند پر حماد اعظم کے ہاتھوں جکڑے گئے۔
محمد رضوان 2 کے انفرادی اسکور پر یاصم کی گیند پر شرجیل کے ہاتھوں کیچ ہوئے، مصباح نے روایتی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آٹھویں وکٹ کیلیے عمران خالد کے ہمراہ 35رنز جوڑکر ٹیم کو برتری دلائی،227 رنز پر مصباح کی قیمتی وکٹ احسان عادل کے ہاتھ لگ گئی، ٹیسٹ کپتان نے 191 گیندوں پر85رنز اسکورکیے، ان کی اننگز میں 14 چوکے اور ایک چھکا شامل رہا، اسی ٹوٹل پر بلاول بھٹی بھی پویلین رخصت ہوگئے، احسان عادل نے لگاتار دو وکٹیں لیں۔
آخری پلیئر اسد علی 3 کے انفرادی اسکور پر رن آؤٹ ہوگئے، عمران خالد 26 پر ناٹ آؤٹ رہے، احسان عادل نے 39رنز کے عوض 4شکار کیے، یاصم مرتضیٰ نے 3 وکٹوں کیلیے 28رنز دیے، یوبی ایل نے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک 10.5 اوورز کے ممکنہ کھیل میں ایک وکٹ پر17رنز بنائے، شرجیل خان 6رنز پر بلاول بھٹی کا شکار بن گئے، شان مسعود8رنزپر ناٹ آؤٹ ہیں۔