سیریل’’میری زندگی لے لو‘‘ ایکسپریس انٹرٹینمنٹ سے نشر ہوگی

محسن طلعت کی سیریل میں فرحان آغا، فیصل رحمان، مہہ جبیں، سُنبل اور مائرہ خان ہیں.

محسن طلعت کی سیریل میں فرحان آغا، فیصل رحمان، مہہ جبیں، سُنبل اور مائرہ خان ہیں. فوٹو: سمرا عامر

ہدایتکارمحسن طلعت کی نئی ڈرامہ سیریل ''میری زندگی لے لو'' جلد ہی ' ایکسپریس انٹرٹینمنٹ ' سے ٹیلی کاسٹ ہوگی۔


15 اقساط پر مبنی ڈرامے کی کاسٹ میں اداکار فرحان علی آغا ، فیصل رحمان، کامران جیلانی، مہہ جبیں، سُنبل اقبال اورمائرہ خان ہیں جب کہ اس کی مصنفہ ثمینہ اعجازہیں۔ محسن طلعت نے ''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ ''میری زندگی لے لو '' ڈرامے کا فرضی نام ہے اس کا نام جلد تبدیل کرکے میڈیا کو آگاہ کردیاجائے گا۔

جہاں تک بات ڈرامے کی کہانی کی ہے تومیں صرف اتنا کہنا چاہوں گا کہ یہ ایک منفرد کہانی ہے جس میںزندگی کے مختلف پہلوئوں کواجاگرکیاجائے گا۔ تمام فنکاروں نے اپنے کام سے انصاف کرتے ہوئے کرداروںمیںحقیقت کے رنگ بھر دیے ہیں جس کا فیصلہ ناظرین دیکھ کرسکیں گے۔ انھوں نے کہاکہ میری کوشش ہے کہ ایک اچھا اورمعیاری ڈرامہ پیش کروں جوناظرین کی اصلاح کے ساتھ تفریح کا سبب بھی بنے۔
Load Next Story