پی پی ایل انتظامی حقوق ایک ہی کمپنی کوفروخت کرنے کی تجویز
5 برس کے معاہدے پر غور، پی سی بی مخصوص رقم حاصل کرے گا، ٹینڈر دینے کا امکان
5 برس کے معاہدے پر غور، پی سی بی مخصوص رقم حاصل کرے گا، ٹینڈر دینے کا امکان. فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
پاکستان پریمیئر لیگ کا منصوبہ زور پکڑنے لگا ہے، گذشتہ دنوں ایک غیرملکی کمپنی نے پی سی بی آفیشلز کو ایونٹ کے انعقاد پر بریفنگ بھی دی۔
ایونٹ کے انتظامی حقوق 5 برس کیلیے کسی ایک ہی کمپنی کو فروخت کرنے کی تجویز زیرغور ہے، پاکستانی بورڈ اس کے عوض مخصوص رقم حاصل کریگا،آئندہ چند روز میں ٹینڈر جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی پریمیئر لیگ مارچ میں کرانے کیلیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہا ہے، چیئرمین ذکا اشرف ملکی سونے میدان آباد کرنے کیلیے دن رات کوششوں میں مصروف ہیں، گذشتہ دنوں دبئی میں اعلیٰ حکام کو ایک غیرملکی اسپورٹس مینجمنٹ فرم نے بریفنگ بھی دی تھی، ذرائع نے نمائندہ ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ منصوبہ اس وقت ابتدائی مراحل میں موجود اور پاکستان یہ جاننے کی کوشش کر رہا ہے کہ ایسی لیگز کس طرح کرائی جاتی ہیں، انعقاد میں کن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اس ضمن میں بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیشی لیگز کے ماڈلز کا بھی جائزہ لیا گیا، اب پی سی بی کا اگلا قدم ٹینڈرز جاری کرنا ہو گا، گذشتہ دنوں اعلیٰ حکام نے دیگر ممالک کے ٹینڈرز کی نقول کا بغور جائزہ بھی لیا، اس وقت یہ تجویز زیرغور ہے کہ پی پی ایل کے تمام معاملات کسی ایک کمپنی کو فروخت کر دیے جائیں، وہی تمام انتظامی معاملات دیکھے گی اور اس کے عوض ایک مخصوص رقم پاکستان کرکٹ بورڈ کو ادا کرے گی، ٹینڈر دینے کے بعد دلچسپی رکھنے والی کمپنیز کی پیشکش کا جائزہ لیا جائے گا۔
جس نے سب سے زیادہ رقم دینے کا کہا وہی لیگ کے معاملات سنبھالے گی، معاہدہ طویل المدتی اور پانچ برس کا ہو سکتا ہے، ذرائع نے مزید بتایا کہ کوئی بھی انفرادی حیثیت سے بولی نہیں دے سکے گا صرف اچھی ساکھ کی حامل کمپنیز کو ہی اس کی اجازت ہو گی، سری لنکن لیگ کرانے والی کمپنی کے ساتھ معاہدے کا امکان کم ہے، اس کے ایک اعلیٰ عہدیدار کا نام گذشتہ دنوں بھارتی ٹی وی کے اسٹنگ آپریشن میں سامنے آیا تھا، ٹینڈر کے ساتھ ضوابط میں یہ بات شامل ہو گی کہ کمپنی ماضی میںکسی تنازع میں نہ الجھی ہو۔