سری لنکا آئی پی ایل اور اپنی لیگ پر 6 ٹیسٹ قربان کرے گا
جنوبی افریقہ سمیت مختلف ممالک سے 5 روزہ میچزملتوی کرنے کیلیے بات چیت شروع.
جنوبی افریقہ سمیت مختلف ممالک سے 5 روزہ میچزملتوی کرنے کیلیے بات چیت شروع. فوٹو : فائل
سری لنکا نے آئی پی ایل اور اپنی لیگ پر 6 ٹیسٹ قربان کرنے کا فیصلہ کرلیا، جنوبی افریقہ سمیت مختلف ممالک سے پانچ روزہ مقابلے ملتوی کرنے کیلیے بات چیت شروع کردی۔
اگلے برس آئی لینڈرز کو طویل طرز کے صرف 3 میچز تک محدود ہونا پڑے گا، ان میں سے بھی ایک رواں سال کے آخر میں آسٹریلیا سے شیڈول سیریز کا جنوری میں کھیلا جانے والا آخری میچ ہوگا، باقی دو ٹیسٹ میچز فروری میں بنگلہ دیش سے شیڈول ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے فیوچر ٹور پروگرام کے تحت سری لنکن ٹیم 2013 میں مزید 6 ٹیسٹ کھیل سکتی ہے مگر اس نے اپریل مئی میں آئی پی ایل کی خاطر ویسٹ انڈیز کو دو ٹیسٹ میچز کی سیریز ملتوی کرنے پر راضی کیاگیا، جولائی اگست میں سری لنکا کو جنوبی افریقہ کی مکمل سیریز کیلیے میزبانی کرنی تھی مگر سری لنکن لیگ کی خاطر اس سے بھی تین ٹیسٹ ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی۔
تاہم جنوبی افریقی بورڈ نے ابھی کوئی جواب نہیں دیا ہے، چیف ایگزیکٹیو جیکس فال کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے ٹیسٹ میچز کو بغیر کسی ٹھوس وجہ کے ملتوی کرنا آسان نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ سال کے آخری حصے میں آئی لینڈرز کو زمبابوے کے ساتھ بھی ایک ٹیسٹ کھیلنا ہے مگر آئی پی ایل کی خاطر ٹیسٹ سیریز ملتوی کرنے کے بطور ہرجانہ سری لنکن ٹیم زمبابوے کے بجائے ویسٹ انڈیز میں سہ ملکی ون ڈے ایونٹ میں حصہ لے گی، جس کی تیسری ٹیم بھارت ہوگی۔
اگلے سال دسمبر میں سری لنکا کو پاکستان کا دورہ کرنا ہے مگراس ٹور کے آخر میں شیڈول ٹیسٹ میچز 2014 کے آغاز میں ہی کھیلے جائیں گے۔ اس سلسلے میں جب بورڈ کے سیکریٹری نشانتھا رانا ٹنگا سے استفسار کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ ہم نے ٹیسٹ میچز ختم نہیں بلکہ موخر کیے ہیں جنھیں بعد میں ری شیڈول کیا جائے گا، جب ان کی توجہ اس جانب دلائی گئی کہ ہر سال آئی پی ایل اور ایس ایل پی ایل کیلیے جگہ بنانے کی خاطر وہ کس طرح ملتوی میچز کو ری شیڈول کریں گے تو ان کے پاس اس سوال کا جواب نہیں تھا۔