واحد ٹوئنٹی 20 بارش نے سری لنکا کیخلاف نیوزی لینڈ کو یقینی شکست سے بچالیا
14 اوورز تک محدود میچ میں سری لنکا کیخلاف مہمان ٹیم نے مشکل پچ پربمشکل تمام 7 وکٹ پر74رنز بنائے۔
پالے کیلی: واحد ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میں کیوی بیٹسمین روب نکول کو ایل بی ڈبلیو کرنے پر سری لنکن بولر شامندا ایرنگاکا فاتحانہ انداز، مقابلہ بارش کی نذر ہو گیا۔ فوٹو : اے ایف پی
ISLAMABAD:
بارش نے واحد ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ کو یقینی شکست سے بچالیا۔
14 اوورز تک محدود میچ میں سری لنکا کیخلاف مہمان ٹیم نے مشکل پچ پربمشکل تمام 7 وکٹ پر 74 رنز بنائے، 6 صف اول کے بیٹسمین انفرادی اسکورکو دہرے ہندسے میں بھی نہیں پہنچا پائے، روب نکول1، ٹام لیتھم4،برینڈن میک کولم1،کپتان روز ٹیلر4،جیمز فرینکلن2 اور بی جے واٹلنگ8رنز بناکر میدان بدر ہوئے، اینڈریو ایلیز نے16 رنز بنائے۔
ٹم سائوتھی 21 رنز ناٹ آئوٹ کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، جیکب اورم نے10 رنز ناٹ آئوٹ اسکور کیے، تشارا پریرا، نووان کولاسیکرا اور ایکلا دانا جایا نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔میزبان ٹیم کو دوبارہ بارش کے بعد72رنزکا ازسرنو ہدف ملا لیکن دوبارہ ابر رحمت کے برسنے پر میچ منسوخ کرنا پڑگیا، اس وقت تک ٹیم نے2 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 6رنز بنائے تھے۔