دورئہ بھارت انگلش بولنگ لائن پہلی آزمائش میں ناکام
سہ روزہ میچ میں پہلے دن اے ٹیم کے 9 وکٹ پر 369 رنز، تیواری، مکنڈ اور یوراج کی ففٹیز۔
انگلش پیسر بریسنن کی گیند پربولڈ ہونیوالے بھارت اے کے منوج تیواری مایوس، انھوں نے 93 رنزبنائے۔ فوٹو : اے ایف پی
انگلش بولنگ لائن دورئہ بھارت کی پہلی آزمائش میں ناکام ہوگئی، میزبان ' اے ' سائیڈ نے سہ روزہ میچ کے پہلے دن 9وکٹ پر 369 رنز اسکور بورڈ پر سجا دیے۔
منوج تیواری(93) نروس نائنٹیز کا شکار بنے، اوپنر ابھینو مکنڈ نے 73 اور اسٹار بیٹسمین یوراج سنگھ نے 59 کی اننگز کھیلیں،اسپنر گریم سوان اور پیسر ٹم بریسنن نے 3،3وکٹیں لیں۔تفصیلات کے مطابق بھارت ' اے ' کیخلاف سہ روزہ ٹور میچ کے ابتدائی دن انگلش بولرزکو پورے دن کی محنت کے بعد 9وکٹیں تو ملیں لیکن اس دوران میزبان سائیڈ نے 369 کا بڑا مجموعہ ترتیب دے دیا، برابورن اسٹیڈیم میں مہمان کرکٹرزگرمی سے بے حال رہے تو دوسری جانب تیواری نے بھی ان کا جینا دوبھر کیے رکھا، 150 گیندوں پر 93رنز بناکر آئوٹ ہونے والے نوجوان بیٹسمین نے ساتویں وکٹ کیلیے عرفان پٹھان(46) کے ہمراہ 110 کی شراکت بھی بنائی۔
اس عمدہ پرفارمنس کے بعد انھوں نے ہوم ٹیسٹ سیریز میں موقع پانے کیلیے اپنا کیس مضبوط کرلیا، وہ اب تک بھارت کی جانب سے 8ون ڈے میچز کھیل چکے ہیں، تیواری اور اشوک ڈینڈا کو بریسنن نے دو لگاتار گیندوں پر پویلین چلتا کیا، ونے کمار نے 25رنز ناقابل شکست بناکر ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم بنایا، پراویندر اوانا11 پر ناٹ آئوٹ ہیں، ان سے قبل اوپنر ابھینو مکنڈ نے میچ کی چوتھی گیند پر ایل بی ڈبلیو کی پُرزور اپیل کے ناکام ہونے کا بھرپور فائدہ اٹھایا، انھوں نے 16چوکوں کی مدد سے 73 کی جارحانہ اننگز کھیلی، یوراج کا پہلی ہی گیند پر اسکوائرلیگ پوزیشن پر سمت پٹیل نے کیچ ڈراپ کیا، لیفٹ ہینڈر نے58 رنز اسکور کیے، سوان نے 90 رنز کے عوض 3 وکٹیں لیں جبکہ بریسنن نے اتنی ہی وکٹوں کیلیے 59رنز دیے۔