میٹرک کے ضمنی امتحان میں 8 امیدوار نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے

ناظم امتحانات نے کہاکہ ویجیلنس ٹیم امتحانی مراکزکادورہ کررہی ہے

سینٹر سپرنٹنڈنٹ پرچہ ختم ہونے کے فوری بعد جلد از جلد جوابی امتحانی کاپیاں سینٹرکنٹرول آفیسر کے حوالے کریں۔ فوٹو: فائل

ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے ناظم امتحانات نعمان احسن کے مطابق منگل کے روز میٹرک کے ضمنی امتحان میں 8 امیدوار نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے۔


ناظم امتحانات نے کہاکہ ویجیلنس ٹیم امتحانی مراکزکادورہ کررہی ہے، نقل و بدنظمی کی صورت میں مجھے براہ راست اطلاع فراہم کی جارہی ہے، انھوں نے مزیدکہا کہ سینٹر سپرنٹنڈنٹ پرچہ ختم ہونے کے فوری بعد جلد از جلد جوابی امتحانی کاپیاں سینٹرکنٹرول آفیسر کے حوالے کریں تاکہ وقت مقررہ پر کاپیاں بورڈ آفس پہنچ جائیں۔
Load Next Story