سیاحت کا فروغ کینجھر جھیل پر نجی سرکاری شراکت سے تفریح گاہ تعمیر کرنے کا فیصلہ
750 ایکڑ رقبے پر پھیلی تفریح گاہ میں ہوٹلز، کنونشن سینٹر، گالف کورس، فارم ہائوس، کلبوغیرہ شامل ہونگے۔
4 سالہ ماحول دوست منصوبے پر 6 ارب 67 کروڑ روپے لاگت کا تخمینہ، فنڈنگ طویل مدتی لیز، قرضوں، سرکاری خزانے سے ہو گی، فزیبلٹی تیار، روڈ شوز میں پیش کی جائیگی۔ فوٹو فائل
سندھ حکومت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کینجھر جھیل پر عالمی معیار کی ماحول دوست تفریح گاہ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جس کی ابتدائی فزیبلٹی تیار کرلی گئی ہے، یہ فزیبلٹی سندھ میں سرمایہ کاری کے لیے ہونے والے روڈ شوز میں ملکی و غیرملکی سرمایہ کاروں کو پیش کی جائے گی، یہ منصوبہ سندھ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ٹورازم انفرااسٹرکچر کا پہلا منصوبہ ہے جس پر 6ارب 67 کروڑ روپے سرمایہ کاری کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ منصوبے کی تفصیلات کے مطابق 750ایکڑ رقبے کا تصوراتی ماسٹر پلان تیار کر لیا گیا ہے جس میں 550 ایکڑ رقبے پر فور اور فائیو اسٹار ہوٹلز، کنونشن سینٹر، گالف کورس، واک اپ اپارٹمنٹس، نجی فارم ہائوس، سروس اپارٹمنٹس، ڈھلوان چھتوں والے لکڑی کے گھر تعمیر ہوں گے۔
جبکہ 200ایکڑ رقبے پر امیوزمنٹ پارک، ہینڈی کرافٹس پارک، تھیم پارک، فوڈ اسٹریٹ، بوٹنگ کلب، میوزیم اور بجٹ ہوٹل تعمیر کیے جائیں گے، منصوبے میں شامل جدید کنونشن سینٹر کینجھر جھیل کو کارپوریٹ سرگرمیوں کے لیے منفرد اور پرفضا ماحول فراہم کرے گا، منصوبے پر ابتدائی لاگت کا تخمینہ 6ارب 67کروڑ روپے لگایا گیا ہے جس میں زمین اور انفرااسٹرکچر پر 1.8ارب روپے، ریسورٹ اور ہاسپٹیلٹی سہولتوں کے لیے 3 ارب روپے، گالف کورس کی تعمیر پر 94کروڑ روپے خرچ ہوں گے، اس طرح ترقیاتی اخراجات کا مجموعی تخمینہ 5.65ارب روپے لگایا گیا ہے، منصوبے کی تعمیر کے دوران انٹرسٹ پیمنٹ کی مد میں ایک ارب روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے، منصوبہ طویل مدتی لیز کے تحت تعمیر کیا جائے گا۔
جس میں سرمایہ کار اس منصوبے کو ڈیزائن کرکے اس کی تعمیرات، فنانسنگ، مارکیٹنگ، آپریٹ اینڈ مینٹی نینس کے مراحل میں شراکت کرے گا، شریک سرمایہ کار سے معاہدہ طے پانے کے بعد منصوبہ 4سال میں مکمل ہوگا، منصوبے کے لیے 43فیصد سرمایہ فارم ہائوس کی طویل مدتی لیز کے ذریعے مہیا کیا جائے گا، حکومت سندھ 6فیصد فنانسنگ فراہم کرے گی جبکہ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے ذریعے 26فیصد ایکویٹی شامل کی جائیگی، منصوبے کے لیے باقی 25 فیصد سرمایہ کمرشل قرضوں کے ذریعے حاصل کیا جائے گا۔
منصوبے کے لیڈ فنانسر پر ایکویٹی ہولڈنگ کا انحصار کم کرنے کے لیے سب لیز اور سب کنسیشن کے آپشن بھی رکھے گئے ہیں، کینجھر جھیل کی تفریح گاہ کے لیے بنایا گیا یہ منصوبہ تفریح کے ساتھ کاروبار اور رہائشی سہولتوں کا امتزاج ہوگا جس میں گالف کورس کی سہولت ویلیو ایڈیشن کا ذریعہ ثابت ہو گی، منصوبے کی تعمیر میں ماحول کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی طور پر آپریشنل اینڈ مینٹی نینس (او اینڈ ایم) پیرامیٹرز رکھے گئے ہیں۔