10لاکھ سے زائد آلائشوں کو تلف کیا گیا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ
عیدالاضحی کے موقع پر آلائشیں اٹھانے کے لیے 1400 سے زائد ورکروں سے حصہ لیا, ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ .
عیدالاضحی کے موقع پر آلائشیں اٹھانے کے لیے 1400 سے زائد ورکروں سے حصہ لیا, ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ . فوٹو: فائل
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر محمدحسین سید نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر بلدیہ عظمیٰ نے ٹائونز کے ساتھ مشترکہ حکمت عملی اپناتے ہوئے عید کے تینوں دنوں میں 10 لاکھ سے زائد آلائشوں کو تلف کیا۔
محکمہ میونسپل سروسز اور تمام 18 ٹائونز نے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے شہر کو آلائشوں سے پاک کرنے، صفائی ستھرائی کرنے اور جراثیم کش اسپرے کا عمل جاری رکھا، یہ بات انھوں نے عیدالاضحی آپریشن مکمل ہونے کے موقع پر منعقد کیے گئے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
میٹروپولیٹن کمشنر متانت علی خان، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز ڈاکٹر شوکت زمان، ڈائریکٹر ویکلز سلمان شاکر، ڈائریکٹر مشینری پول نعمان ارشد، ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ،مختلف ٹائونز کے ایڈمنسٹریٹرز اور چیف آفیسرز بھی موجود تھے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر آلائشیں اٹھانے کے لیے 1400 سے زائد ورکروں سے حصہ لیا اور آلائشوں کو اٹھا کر مختلف مقامات پر بنائی گئی لینڈ فل سائٹ تک پہنچایا۔