کالا باغ ڈیم ہمارے لیے زندگی اور موت کا معاملہ ہے شاہی سید

کالا باغ ڈیم ہمارے لیے زندگی اور موت کا معاملہ ہے اس کے حامی یاد رکھیں یہ بازو آزمائے ہوئے ہیں, شاہی سید.

کالا باغ ڈیم ہمارے لیے زندگی اور موت کا معاملہ ہے اس کے حامی یاد رکھیں یہ بازو آزمائے ہوئے ہیں, شاہی سید. فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم ہمارے لیے زندگی اور موت کا معاملہ ہے اس کے حامی یاد رکھیں یہ بازو آزمائے ہوئے ہیں۔


کالا باغ ڈیم کی تعمیر کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے، ہم نے پچھلی بد ترین آمریت میں بھی کالا باغ ڈیم کی تعمیر کو روکا تھا اور آئندہ بھی روکیں گے،کالا باغ ڈیم کی تعمیرکے خواہش مند رہبر تحریک خان عبدالولی خان کا بیان یاد رکھیں۔

جاری کردہ بیان میں سینیٹر شاہی سید نے مزید کہا کہ عدلیہ کی آزادی کی تحریک میں سب سے زیادہ شہید اے این پی سندھ نے دیے مگر لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ تین صوبوں میں نفاق ڈالنے کا سبب بنے گا،کالا باغ ڈیم کے متعلق ہمارا موقف اٹل ہے لاہور ہائی کورٹ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے بصورت دیگر اس کے خلاف بھر پور آئینی و جمہوری جدوجہد کریں گے۔
Load Next Story