پاک سری لنکا تعلقات میں پیش رفت
معاہدوں کا طے پانا خوش آیند امر ہے ۔ پاکستان اورسری لنکا کے درمیان انتہائی قریبی تعلقات ہیں
وزیراعظم نوازشریف نے دونوں ملکوں کے درمیان سالانہ تجارتی حجم ایک ارب ڈالر تک بڑھانے کی خواہش کا اظہارکیا ہے، فوٹو : اے ایف پی
پشاور:
پاکستان گزشتہ ایک دہائی سے دہشت گردی کا شکار ملک رہا ہے، جس کی وجہ سے ہماری معیشت کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے، اب جب کہ نیشنل ایکشن پلان کے موجب دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے تو پاکستان اقوام عالم میں ممتاز مقام کے حصول کے لیے کوشاں نظر آرہا ہے، وزیراعظم نوازشریف، پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔
اس ضمن میں تواتر سے وہ غیرملکی دورے کررہے ہیں تاکہ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کی راہیں کھل جائیں، دیگر ممالک کے ساتھ باہمی تجارت کے فروغ سے وطن عزیزکو معاشی استحکام حاصل ہو، وزیراعظم نوازشریف نے اپنے کامیاب دورہ سری لنکا کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان دفاع، سلامتی، انسداد دہشت گردی، تجارت اورسائنس وٹیکنالوجی کے شعبوں سے متعلق 8معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں، جب کہ جے ایف 17 تھنڈر طیارے فراہم کرنے کا معاہدہ طے پا گیا، جس کے تحت سری لنکا 8 طیارے خریدے گا۔
معاہدوں کا طے پانا خوش آیند امر ہے ۔ پاکستان اورسری لنکا کے درمیان انتہائی قریبی تعلقات ہیں،دونوں ممالک ایک دوسرے کی سالمیت کا نہ صرف احترام کرتے ہیں، بلکہ خطہ ایشیاء میں امن کے حوالے سے یکساں موقف رکھتے ہیں،سری لنکا نے تامل ٹائیگرز کی دہشت گردی کے خلاف تیس برس تک جنگ لڑی، پاکستان نے ہمیشہ سری لنکا کی دہشتگردی کے خلاف جنگ کی حمایت کی ۔اسی تناظر میں پاکستان بحریہ، فوجی مشقوں اور فوجیوں کے تربیت کے حوالے سے سری لنکا کے ساتھ مزید تعاون کا خواہشمند ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے دونوں ملکوں کے درمیان سالانہ تجارتی حجم ایک ارب ڈالر تک بڑھانے کی خواہش کا اظہارکیا ہے ۔ پاکستانی تاجر سری لنکا کی سیمنٹ اور شوگر انڈسٹری میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔
علاوہ ازیں وزیراعظم نواز شریف اور ان کے سری لنکن ہم منصب رنیل وکرم سنگھے نے پاکستان سنگل کنٹری نمائش کا افتتاح کیا جس کا مقصد دونوں ممالک کی تجارتی صلاحیت سے بھرپور استفادہ کرنا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے پاکستانی اور سری لنکا کے تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے سری لنکا کے تاجروں کو پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ اس موقعے پر سری لنکا کے وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مضبوط سیاسی تعلقات ہیں تاہم معاشی تعلقات کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔
بلاشبہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی سطح پر اقدامات سے خطے میں معاشی انقلاب کی بنیاد رکھی جائے اور آگے چل کر دونوں ممالک کے عوام بھی معاشی طور پر خوشحال ہونگے ، اور ان پر روزگارکے دروازے کھلیں گے، بلاشبہ اگر درست سمت کا تعین کرلیا جائے تو راستے میں حائل مشکلات رکاوٹ نہیں بنتیں بلکہ سفر آسان اور منزل قریب ہوجاتی ہے ۔