کشمیر کے معاملے پر اپوزیشن اورموقف تبدیل نہیں ہوگا بھارت

پاکستان کیساتھ کئی معاملات پرمفاہمت ہو سکتی ہے،بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید

پاکستان کیساتھ کئی معاملات پرمفاہمت ہو سکتی ہے،بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید فوٹو: اے ایف پی

بھارتی وزیرخارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ ایسے راستے موجود ہیں جن پرچل کر پاکستان کے ساتھ کئی معاملات پر مفاہمت ہو سکتی ہے۔


کشمیرکے معاملے پر ہندوستان کی پوزیشن اور اس کا موقف تبدیل نہیں ہوگا،تحفظات اور خدشات کے مکمل طور پرخاتمے کے لیے اسلام آباد سے بھروسے اور اعتمادکی وسیع صورتحال پیداکرینگے۔وزیرخارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعداپنے پہلے انٹرویو میں پاک بھارت تعلقات کے سلسلے میں سوال پرانھوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بھارت کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی تاہم انھوں نے زور دے کرکہا کہ کئی معاملات ایسے ہیں جن کے لیے مشترکہ طور پراگرکوششیں کی جائیں تو ان پر مفاہمت ہوسکتی ہیں۔

نئی دلی کی یہ برابرکوشش رہے گی کہ پاکستان کے ساتھ ہرطرح کے تعلقات قائم کیے جائیں تاکہ خطے میں ایک خوشگوار تبدیل رونما ہوسکے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی داخلی صورتحال میں جو افراد ملوث ہے اگر اسلام آباد کی حکومت ان کے خلاف موثرکارروائی کرتی ہیںتو بھارت اور پاکستان کے مابین تمام تحفظات اور خدشات دورہوسکتے ہیں ۔ سلمان خورشید نے کہا کہ سابق وزیرخارجہ کرشنا کی جانب سے پاکستان کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے لیے جو اقدامات کیے گئے انھیں مستحکم کیا جائے گا۔
Load Next Story