پٹھان کوٹ حملہ پاکستان پر بغیر شواہد الزام نہیں لگایا جا سکتا بھارتی تحقیقاتی ادارہ

حملہ آوروں کاتعلق پاکستان سے ہونے پرشکوک ہیں،سربراہ نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی،سرحدی باڑمحفوظ تھی،ویسٹرن کمانڈچیف

پٹھان کوٹ آپریشن کیلیے بدنظمی کے الفاظ ہی استعمال کیے جاسکتے ہیں،جوابی کارروائی سمجھداری والی نہیں تھی،بھارتی دفاعی تجزیہ کار ۔ فوٹو: اے ایف پی

بھارت کے وفاقی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے کہا ہے کہ ٹھوس شواہد کے بغیرپٹھان کوٹ ایئر بیس پر حملے کا الزام پاکستان پر نہیں لگایا جا سکتا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے سربراہ شردکمار نے کہاکہ شواہد کی تصدیق کیے بغیرپٹھان کوٹ ایئربیس حملے کاالزام پاکستان پرنہیں لگایاجاسکتا،حملہ آوروںکاتعلق پاکستان سے ہونے پرکچھ شکوک ہیں۔ بھارتی فوج کے چیف ویسٹرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل کے جے سنگھ نے میڈیابریفنگ میں بتایاکہ پٹھانکوٹ میں خاردار سرحدی باڑ کونہیں توڑاگیا۔


ایئربیس میں آپریشن کلین اپ مکمل ہونے کے بعدایک مشکوک شخص کو یگ سمیت اڈے کے باہرسے گرفتار کرلیاگیا۔بھارتی دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق پٹھانکوٹ سیکیورٹی آپریشن کوبیان کرنے کیلیے بدنظمی کے الفاظ ہی استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

راہول بیدی نے کہاکہ حملے کاجواب دینے میں بھارتی رویہ سمجھداری والا نہیں تھا،کئی اقسام کی افواج کی شمولیت اورمناسب دفاعی سامان کی غیر موجودگی نے آپریشن کوناکامی کے نزدیک پہنچادیاتھا۔ میجر جنرل (ر) شیروتھاپلیال نے کہاکہ تمام ترآپریشن کو خود کنٹرول کرنے کی واضح خواہش میں مشیرقومی سلامتی اجیت ڈوول نے ان 50 ہزار فوجی جوانوں کونظرانداز کیاجوپٹھان کوٹ میں موجود تھے۔ 5یا6شدت پسندوںکوہلاک کرنے میں4دن لگ جاناقابل قبول نہیں۔
Load Next Story