دہشت گردی میں استعمال ہونیوالے ایک ارب 35لاکھ روپے منجمد

 129اکاؤنٹس منجمد کیے گئے، وفاق اور صوبوں میں معاونت بڑھا رہے ہیں،گورنر اسٹیٹ بینک

 129اکاؤنٹس منجمد کیے گئے، وفاق اور صوبوں میں معاونت بڑھا رہے ہیں،گورنر اسٹیٹ بینک فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک نے دہشت گردوں کی فنڈنگ میں استعمال ہونیوالے ایک ارب35لاکھ روپے کے129بینک اکاؤنٹس منجمدکردیے۔


انسداد دہشتگردی اقدامات کے تحت 8 جبکہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قرار داد کے تحت121اکاؤنٹس منجمد کیے گئے۔گورنر اسٹیٹ بنک اشرف وتھرانے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دہشت گردی میں مالی معاونت کی روک تھام کیلیے نیکٹا کو فعال بنانے کیلیے وفاق اور چاروں صوبوں کے درمیان معاونت بڑھائی جا رہی ہے۔انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت 35لاکھ روپے مالیت کے 8 اکاؤنٹس جبکہ سیکیورٹی کونسل کی قرار داد کے تحت ایک ارب روپے مالیت کے121اکاؤنٹس منجمد کیے گئے۔

انھوں نے کہا کہ ہنڈی کے کاروبار کی روک تھام کیلیے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں،ملک میں 30فیصد برآمدات بغیر ایل سی کے ہو رہی ہے،ایسے درآمد کنندگان سے فنڈنگ کے زرائع معلوم کئے جا رہے ہیںتاکہ ہنڈی کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔انھوں نے کہا کہ فنڈز کی فراہمی کوئی مسئلہ نہیں،ترسیلات زر کا کچھ حصہ بھی دہشت گردوں کی مالی معاونت میں استعمال ہونے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ این این آئی کے مطابق اسٹیٹ بینک حکام نے کہا کہجیسے ہی کسی اکاؤنٹ کے بارے میں اطلاع ملتی ہے اسے کارروائی کرتے ہوئے منجمد کردیا جاتا ہے۔
Load Next Story