میٹرک کے امتحانات 28مارچ جب کہ انٹر کے امتحانات اپریل میں لیے جائیں گے
اسکولوں میں تعلیمی سال یکم اپریل اورکالجوں میں یکم اگست سے شروع ہوگا، انٹرکے داخلے یکم اگست سے ہوں گے
یوم اقبال 9نومبرکواب سالانہ تعطیلات میں شامل کرلیا گیا، سرکاری کالجوں میں ایوننگ کلاسزکے اوقات دوپہرڈھائی کے بجائے اب3 سے شام ساڑھے7بجے تک ہونگے فوٹو: فائل
صوبائی محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے سندھ بھرمیں میٹرک کے سالانہ امتحانات 28مارچ جبکہ انٹرکے سالانہ امتحانات 28اپریل سے شروع کرنے کی منظوری دیدی،سندھ میں اسکولوں کی سطح پر تعلیمی سال یکم اپریل جبکہ کالجوں کی سطح پر یکم اگست سے شروع ہوگا۔
اسٹیرنگ کمیٹی نے پہلی سے تیسری جماعت تک طلبا کی بغیر امتحان اگلی جماعت میں ازخودترقی (آٹومیٹک پرموشن) ختم کردی ہے اور طلبا کواب امتحان پاس کرنے کی صورت میں ہی اگلی جماعت میں جاسکیں گے، اسٹیئرنگ کمیٹی کااجلاس صوبائی وزیرتعلیم نثاراحمد کھوڑوکی زیرصدارت جمعرات کوہوا، اجلاس میں صوبائی سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہواوراسپیشل سیکریٹری تعلیم عالیہ شاہد،ڈائریکٹرجنرل کالجز سندھ پروفیسر ناصرانصار کے علاوہ آل پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے چیئرمین خالدشاہ ،پسماکے چیئرمین شرف الزماں اورتعلیمی بورڈزکے سربراہان شریک ہوئے۔
اجلاس میں فیصلہ کیاگیاہے رمضان المبارک کے آمد کے سبب کراچی سمیت سندھ بھرمیں نویں اوردسویں کے سالانہ امتحانات مارچ کے آخری ہفتے سے ہی شروع ہوجائیں گے، چیئرمین ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ حیدرآباد ڈاکٹرمحمد میمن کے مطابق اجلاس میں نویں اور دسویں کے امتحانات 28مارچ سے شروع کرنے کی منظوری دی گئی، یادرہے کہ گزشتہ برس میٹرک کے امتحانات اپریل میں شروع ہوئے تھے، اجلاس میں تعلیمی بورڈزکے سربراہان کی جانب سے انٹرکے سالانہ امتحانات 19اپریل سے شروع کیے جانے کے فیصلے کومستردکردیاگیاہے اورامتحانات 28 اپریل سے شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔
فیصلے کے تحت اندرون سندھ کے تعلیمی بورڈزمیٹرک کے امتحانی نتائج15جولائی 2016جبکہ کراچی بورڈمیٹرک کے نتائج31جولائی 2016 تک جاری کرنے کا پابندہوگا، مزیدبراں اندرون سندھ انٹرکے امتحانی نتائج 31اگست جبکہ انٹربورڈ کراچی کے تحت انٹرکے نتائج 15ستمبر تک جاری کیے جاسکیں گے، تعلیمی بورڈزکو نویں جماعت کے نتائج میٹرک کے نتائج کے60روزجبکہ گیارہویں کے نتائج انٹرکے نتائج کے60روزکے اندرجاری کرنے ہونگے۔
مزیدبراں کراچی سمیت سندھ کے کالجوں میں انٹرسال اول میں داخلے یکم اگست سے شروع ہونگے جبکہ کالجوں میں انٹرکی سطح پر تعلیمی سال بھی یکم اگست سے ہی شروع ہوگاتاہم میٹرک سسٹم کے تحت چلنے والے اسکولوں میں تعلیمی سیشن یکم اپریل سے ہی شروع ہوجائے گا، اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے مطابق تعلیمی اداروں کی سالانہ تعطیلات میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی گئی،یوم اقبال 9نومبرکواب سالانہ تعطیلات میں شامل کرلیاگیاہے۔
سندھ میں موسم گرماکی تعطیلات یکم جون سے شروع ہوکر31تک جاری رہیں گے، موسم سرماکی تعطیلات 22دسمبرسے یکم جنوری 2017تک ہونگی اورتعلیمی ادارے2جنوری سے کھولے جائیں گے، اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ کراچی سمیت سندھ میں شام کے اوقات میں چلنے والے سرکاری کالجوں میں اساتذہ کی سیکشن اسامیوں کی ایک بارپھرجانچ پڑتال ہوگی اورکالجوں سے مرحلہ وار''ڈی پیز''ڈائریکٹرفزیکل ایجوکیشن کی اسامیاں ختم کردی جائیں گے کیونکہ دوپہرکے کالجوں میں ڈی پیزتعینات ہیں تاہم سرگرمیاں نہ ہونے کے سبب عدم فعال ہیں، مزیدبراں سرکاری کالجوں میں ایوننگ کلاسزکے اوقات دوپہرڈھائی کے بجائے اب3 بجے سے شام ساڑھے 7بجے تک ہونگے ۔