پاکستان سپر لیگ کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہوگئی

میچ ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 20 اور ڈبل کی 30 درہم رکھی گئی ہے۔

میچ ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 20 اور ڈبل کی 30 درہم رکھی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

پاکستان سپر لیگ کیلیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہوگئی، پی سی بی پریس ریلیز کے مطابق دبئی اور شارجہ میں سنگل میچ ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 20 اور ڈبل کی 30 درہم رکھی گئی ہے۔


دبئی میں اس سے بہتر کیٹیگریز میں انٹرنیشنل سنگل ٹکٹ 40، پریمیئم ایسٹ اور ویسٹ 80، پلاٹینم 200 درہم میں دستیاب ہوگا، ڈبلز کے نرخ بالترتیب 50، 100 اور 250 رکھے گئے ہیں۔ شارجہ میں سنگل میچ کے لیے ایسٹ اسٹینڈ کی ٹکٹ 40، ویسٹ 70، گرینڈ 120، ممبرز انکلوژر کی 150 میں حاصل کی جا سکے گی جب کہ ڈبلز کی قیمت بالترتیب، 50،80،150اور 200 درہم رکھی گئی ہے، فائنل میچ کی عام ٹکٹ 30 درہم میں دستیاب ہوگی۔
Load Next Story