ٹیسٹ رینکنگ پاکستان کا چوتھا نمبر یونس اور مصباح ٹاپ 10 بلے بازوں میں موجود
پاکستان کے یونس خان اور مصباح الحق کی ٹاپ 10 میں بالترتیب چھٹی اور نویں پوزیشنز محفوظ ہیں
پاکستان کے یونس خان اور مصباح الحق کی ٹاپ 10 میں بالترتیب چھٹی اور نویں پوزیشنز محفوظ ہیں۔ فوٹو : فائل
ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں پاکستان کے یونس خان اور مصباح الحق کی ٹاپ 10 میں بالترتیب چھٹی اور نویں پوزیشنز محفوظ ہیں جب کہ ہاشم آملا ایک درجہ بہتری سے ساتویں نمبر پر پہنچ گئے۔
ہاشم آملہ کو جگہ دینے کی خاطر اینجلو میتھیوز کو آٹھواں نمبر سنبھالنا پڑا، کک 3 درجہ خسارے سے 12 ویں نمبر پر پہنچ گئے، کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں ڈبل سنچری اسکورکرنے والے بین اسٹوکس 15 درجے ترقی پاکر 38 واں نمبر سنبھال چکے، ٹاپ پر آسٹریلیا کے اسمتھ ، دوسرے نمبر پر ولیمسن اور ڈی ویلیئر ایک درجہ ترقی سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئے۔
بولرز میں ٹاپ پر ایشون ہیں، یاسر شاہ کا بدستور چوتھا نمبر ہے جب کہ ٹیم رینکنگ میں جنوبی افریقہ، بھارت اور آسٹریلیا ابتدائی 3 پوزیشنز پر قابض جب کہ پاکستان کا چوتھا نمبر ہے۔