پٹھان کوٹ حملے سے متعلق بھارتی معلومات ٹھوس شواہد نہیں وزیر اعظم کو بریفنگ
نواز شریف کی زیر صدار ت اجلاس،وزیر اعظم نے مودی، ناصر جنجوعہ نے بھارتی ہم منصب سے ہونے والی بات چیت سے آگاہ کیا
حملے کے حوالے سے کارروائی کیلیے بھارت سے مزید معلومات طلب کی جائیں گی جس کے بعد صورتحال واضح ہو گی، ذرائع فوٹو: اے ایف پی
وزیراعظم نواز شریف نے جمعرات کو وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کے دوران قومی اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اجلاس میں وزارت داخلہ اور ڈی جی آئی بی نے دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائیوں پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز، معاون خصوصی طارق فاطمی، قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ، خارجہ سیکریٹری اعزاز احمد چوہدری اور ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان نے شرکت کی۔
اجلاس میں پٹھان کوٹ حملے سے متعلق بھارت سے ملی معلومات پر اب تک کی تحقیقات پر غور اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پٹھان کوٹ حملے سے متعلق بھارت کی معلومات میں کوئی ٹھوس ثبوت نہیں، کارروائی کیلیے بھارت سے مزید معلومات طلب کی جائیں گی، مزید معلومات ملنے کی صورت میں واضح صورتحال سامنے آ سکے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے شرکا کو نریندر مودی سے ٹیلی فون پر کی گئی گفتگو اور پٹھان کوٹ حملے سے متعلق معلومات سے آگاہ کیا۔
قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ نے بھارتی ہم منصب سے پٹھان کوت حملے پر ہونے والی بات چیت سے اجلاس کو آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا اور خطے کی مجموعی صورتحال کے پیش نظر نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد تیز کر نے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ اجلاس میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔