موٹرسائیکلوں کی فروخت میں اضافے کا رجحان
بعض کمپنیوں کی سیلزبڑھانے کیلیے خریداروں کوپرکشش مراعات کی پیشکش
بعض کمپنیوں کی سیلزبڑھانے کیلیے خریداروں کوپرکشش مراعات کی پیشکش فوٹو: فائل
ملک میں رواں مالی سال کے ابتدائی 5ماہ (جولائی تا نومبر) کے دوران موٹرسائیکلوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جبکہ بعض موٹر سائیکل ساز ادارے فروخت میں اضافے کے لیے خریداروںکو پرکشش مراعات دے رہے ہیں، یاماہا اور سوزوکی کی جانب سے صارفین کو مخصوص مدت میں خریداری پر فری رجسٹریشن کی پیشکش کی گئی ہے ۔
جس سے صارفین کو 4 تا5 ہزار روپے کا مالی فائدہ حاصل ہورہا ہے۔ پاکستان آٹوموٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے نومبر 2015 کے دوران ہونڈا موٹر سائیکلز کی فروخت سال بہ سال 33 فیصد سے زائد اضافے کے ساتھ 3 لاکھ28 ہزار763 یونٹس رہی جوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں2 لاکھ47ہزار149یونٹس تھی۔
پاما کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ مختلف موٹر سائیکل ساز اداروں کی جانب سے پرکشش مراعات کی پیشکش اورموٹر سائیکلوں کے درآمدی پرزوں پر ٹیکس میں 1فیصد اضافے کے باوجود بعض کمپنیوں کی جانب سے قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کے فیصلے سے رواں مالی سال کے دوران موٹرسائیکلوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے جس سے صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اورملکی معیشت کے استحکام میں مدد ملے گی۔