شرعی سزاؤں کوانتقام کے معنوں میں نہیں لینا چاہیئے مفتی اعظم

درحقیقت یہ سزائیں اللہ کی طرف سے انسانوں پر رحم ہیں، شیخ عبدالعزیز الشیخ

مجرموں کو سزائے موت دینے کا بنیادی مقصد ہے کہ شہری امن اور سکون کے ساتھ شریعت کے مطابق اپنی زندگی گزار سکیں۔ فوٹو: فائل

TEHRAN:
سعودی عرب کے مفتی اعظم اور سینئر علما بورڈ کے سربراہ شیخ عبدالعزیز الشیخ نے کہا ہے اسلامی شریعت کی سزائوں کو انتقام کے معنوں میں نہیں لینا چاہیے۔


سعودی میڈیا کے مطابق وہ ہفتے کو امام ترکی بن عبدالعزیز مسجد میں خطبہ دے رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ شریعت میں جرائم کیلیے جوسزائیں مقرر ہیں درحقیقت یہ سزائیں اللہ کی طرف سے انسانوں پر رحم ہیں،اسلام معاشرے کو جرائم اور فساد سے بچانے کی تلقین کرتا ہے،اسلام عقیدے اور جان ومال کی حرمت کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے،انھوں نے کہاکہ اسلام نے جرائم کے انسداد کے لیے 2 طریقہ کار وضع کیے۔

جس میں اسلامی تعلیمات کے بارے میں آگاہی اورلوگوں کو برائیوں سے بچانے کی تلقین شامل ہے، قرآن اور سنت میں لوگوں کو نیکی کی تلقین اور برائیوں سے بچنے کی تعلیم دی گئی ہے مفتی اعظم کا کہنا تھا مجرموں کو سزائے موت دینے کا بنیادی مقصد ہے کہ شہری امن اور سکون کے ساتھ شریعت کے مطابق اپنی زندگی گزار سکیں۔
Load Next Story