قتل کے ملزم کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا
ملزم کو جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 6ماہ جیل میں رہنا ہوگا
استغاثہ کے مطابق 19اپریل 2004کو ملزم نے اپنے پڑوسی مقتول محمد یونس کو معمولی تلخ کلامی کے بعد چھری کے وار کرکے قتل کردیا تھا۔ فوٹو: فائل
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی عبداﷲ چنہ نے قتل کے الزام میں ملوث ملزم افتخار عرف ہیرا کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
ملزم کو جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 6ماہ جیل میں رہنا ہوگا ملزم ضمانت پر تھا، فاضل عدالت نے مجرم کی ضمانت منسوخ کرکے اسے فوری حراست میں لینے کا حکم دیا تھا، فاضل عدالت کے حکم پر مجرم کو حراست میں لے کر جیل بھیج دیا گیا تھا، استغاثہ کے مطابق 19اپریل 2004کو ملزم نے اپنے پڑوسی مقتول محمد یونس کو معمولی تلخ کلامی کے بعد چھری کے وار کرکے قتل کردیا تھا۔