مصباح الحق پنڈلی کی انجری کا شکار
فٹنس مسائل کے باعث مصباح الحق 2 سے 3 ہفتے تک کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے
مصباح الحق نے پی سی بی کے کہنے پر ریٹائرمنٹ مؤخر کرتے ہوئے آئندہ برس انگلینڈ کے دورے کا عندیہ دیا ہے۔ فوٹو : فائل
قومی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق پنڈلی کی انجری کا شکار ہو کر قومی ون ڈے کپ سے باہر ہوگئے۔
وہ ایونٹ کے افتتاحی روز مرغزار گراؤنڈ اسلام آباد میں سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب لاہور بلوز کیخلاف میچ میں شریک تھے، تجربہ کار بیٹسمین 7گیندوں پر صرف ایک رن بنانے کے بعد ہی ریٹائرڈ ہرٹ ہوکر میدان سے باہر چلے گئے تھے۔ٹیم کے کوچ باسط علی کے مطابق مصباح الحق کو ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے، وہ2 سے 3 ہفتے تک کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔
یاد رہے کہ مصباح الحق نے پی سی بی کے کہنے پر ریٹائرمنٹ مؤخر کرتے ہوئے آئندہ برس انگلینڈ کے دورے کا عندیہ دیا ہے۔