پاکستانی کرکٹر نے نڈال کو فیڈرر سمجھ کر تصویر پوسٹ کر دی
مداح کی نشاندہی پر مذکورہ کرکٹر نے تصحیح کرتے ہوئے فوراً اس شخص کو ہی بلاک کر دیا
آسٹریلیا میں بھی پلیئرز کی اچانک ٹینس اسٹار رافیل نڈال سے ملاقات ہوگئی فوٹو : اے ایف پی
ISLAMABAD:
نیوزی لینڈ پہنچنے سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کچھ دیر سڈنی،آسٹریلیا میں بھی رکی، وہاں ایئرپورٹ پر پلیئرز کی اچانک ٹینس اسٹار رافیل نڈال سے ملاقات ہوگئی۔
کرکٹرز انھیں قریب دیکھ کر بیحد خوش ہوئے اور کئی نے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک کھلاڑی نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ '' ٹینس اسٹار راجر فیڈرر کے ساتھ''، بعد میں ایک مداح نے کمنٹ کیا کہ بھائی یہ فیڈرر نہیں نڈال ہے، اس پر مذکورہ کرکٹر نے فوراًا تصحیح کرتے ہوئے نشاندہی کرنے والے شخص کو ہی بلاک کر دیا۔