عیدالاضحی پر کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہواکمشنر
بلدیہ عظمیٰ ، تمام ٹاؤنز ، ضلعی انتظامیہ ، پولیس اور رینجرز کی کارکردگی لائق تحسین ہے.
بلدیہ عظمیٰ ، تمام ٹاؤنز ، ضلعی انتظامیہ ، پولیس اور رینجرز کی کارکردگی لائق تحسین ہے. فوٹو: فائل
کمشنر کراچی سید ہاشم رضا زیدی نے کہا ہے کہ اس سال عیدالاضحی کے موقع پر 31 مختلف جماعتوں ، دینی مدارس اور فلاحی اداروں کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی اجازت دی گئی اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کراچی ، پولیس اور رینجر زکی باہمی اور مشترکہ حکمت عملی کے باعث عیدالاضحی کے موقع پر کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا اور نہ ہی کھالوں کی چھینا جھپٹی کے حوالے سے کوئی بڑا واقعہ نہیں ہوا۔
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے صفائی ستھرائی اور آلائشیں اٹھانے کے منظم اور مربوط انتظامات کے باعث شہریوں کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہیں کرنا پڑا ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج اپنے دفتر میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کراچی ون کامران شمشاد ، ایڈیشنل کمشنر کراچی ٹو روبینہ آصف ، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ مشتاق احمد ، ڈائر یکٹر میڈیا محمد شبیہ صدیقی کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے،سید ہاشم رضا زیدی نے اس موقع پر کہا کہ شہر کے نظام کو چلانے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلیے ہمیں تمام اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا،کمشنر کراچی نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر امن و امان اور آلائشیں اٹھانے کے حوالے سے بلدیہ عظمیٰ کراچی ، تمام ٹاؤنز کی انتظامیہ ، ضلعی انتظامیہ ، پولیس اور رینجرز کی کارکردگی لائق تحسین ہے۔