سانحہ سہراب گوٹھ عارضی بیت الحمزہ پر فاتحہ خوانی کا اہتمام
نوجوانوںنےاپنےخون کانذرانہ دےکرنہ صرف تحریک کی واضح راہ متعین کی بلکہ مہاجردشمن قوتوں کو بھی بےنقاب کردیا,علیم احمد.
نوجوانوںنےاپنےخون کانذرانہ دےکرنہ صرف تحریک کی واضح راہ متعین کی بلکہ مہاجردشمن قوتوں کو بھی بےنقاب کردیا,علیم احمد. فوٹو: فائل
مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات علیم احمد خان نے کہا ہے 31اکتوبر مہاجرتاریخ کا ایک ایسا دن ہے کہ جب مہاجر نوجوانوں نے اپنے خون کا نذرانہ دے کر نہ صرف تحریک کی واضح راہ متعین کی بلکہ مہاجر دشمن قوتوں کو بھی بے نقاب کردیا۔
یہ بات انھوں نے سانحہ سہراب گوٹھ کے شہدا کی 26ویں برسی کے موقع پر اپنے بیان میں کہی، دریں اثنا مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان )کے مرکز عارضی بیت الحمزہ پرسانحہ سہراب گوٹھ و مارکیٹ چوک حیدرآباد کے شہدا کی چھبیسویں برسی کے سلسلے میں فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں مرکزی قائدین کے علاوہ اراکین سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی،کراچی آرگنائزنگ کمیٹی ،سیکٹر و یونٹ کے ذمے داران و کارکنان سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مہاجر شہدا کے بلند درجات،چیئرمین آفاق احمد کی درازی عمر اور مہاجر تحریک کی کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔