’خطرناک‘ کیویز کا شکار پاکستان نے اپنا جال ُبن لیا
سیریز میں میزبان بیٹسمینوں کو دباؤ میں لانے کی حکمت عملی تیار کرلی، وقار یونس
ٹیم دنیا میںکسی کو بھی ناکوں چنے چبوانے کی صلاحیت رکھتی ہے،شاہد آفریدی فوٹو:فائل
ISLAMABAD:
پاکستان نے 'خطرناک' کیویز کے شکار کیلیے اپنا جال ُبن لیا، مارٹن گپٹل اور کولن منرو کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے حال ہی میں سری لنکا کو اپنے ہوم گراؤنڈز پر عبرتناک شکست سے دوچار کیا، اب اس کی نگاہیں نئے مہمانوں پر مرکوز ہیں مگر گرین شرٹس بھی انھیں سبق سکھانے کا پورا ارادہ کیے بیٹھے ہیں۔ وقار یونس نے واضح کیاکہ انھوں نے سری لنکن ٹیم کا کیویز کے ہاتھوں حشر نشر دیکھا مگر ان کی توجہ میزبان سائیڈ کے بجائے اپنی کارکردگی پر مرکوز ہے، وہ اس ٹور کو کامیاب بنانا چاہتے ہیں، ان کے پاس مارٹن گپٹل اور کولن منرو جیسے بیٹسمینوں کیلیے واضح پلان بھی موجود ہے۔
کوچ نے کہا کہ ہم نے کیویز کوقابو کرنے کیلیے حکمت عملی تیار کرلی مگر میں وہ یہاں میڈیا سے شیئر نہیں کرنا چاہتا، ہمارے پاس ایک بہترین بولنگ اٹیک موجود ہے جس کی مدد سے ہم انھیں دباؤ کا شکار کرنے کی پوری کوشش کرینگے۔ کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ ہمارے پاس توانائی سے بھرپور لڑکوں کا گروپ موجود ہے، مجھے اپنے کھلاڑیوں پر مکمل یقین ہے کہ وہ دنیا میں کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔