جونسن کو آفیشل طور پر کرکٹ کو الوداع کہنے کا موقع فراہم کر دیا گیا

تماشائیوں نے زوردار تالیوں کی صورت میں انھیں خراج تحسین پیش کیا۔

تماشائیوں نے زوردار تالیوں کی صورت میں انھیں خراج تحسین پیش کیا۔ فوٹو : فائل

آسٹریلیا کے ریٹائرڈ فاسٹ بولر مچل جونسن نے بھارت کے خلاف پہلے ون ڈے سے قبل اپنے ہوم گرائونڈ واکا کا الوداعی راؤنڈ لگایا، اس موقع پر ان کی بیٹی ربیکا اور اہلیہ بھی موجود تھیں۔


جونسن نے اسی گرائونڈ پر چند ماہ قبل نیوزی لینڈ کے خلاف کیریئر کا آخری ٹیسٹ کھیلا تھا تاہم اس وقت ان کو الوداع کہنے کیلیے چند ہزارلوگ موجود تھے، اس لیے ون ڈے مقابلے میں کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے انھیں آفیشل طور پر کھیل کو الوداع کہنے کا موقع فراہم کیا گیا، تماشائیوں نے زوردار تالیوں کی صورت میں انھیں خراج تحسین پیش کیا۔
Load Next Story