اوگرانے سی این جی کے نئے فارمولے کی منظوری دیدی

پیداواری لاگت اوراسٹیشن مالکان کامنافع کم، فارمولہ آج سپریم کورٹ میں پیش کیاجائیگا

عدالت کی منظوری پرریجن ون میں گیس4.81اور ٹومیں3.85روپے فی کلومہنگی ہوجائیگی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
اوگرا نے سی این جی کے نئے فارمولے کی منظوری دے دی ،پیداواری لاگت اوراسٹیشن مالکان کا منافع کم کردیا گیا ہے فارمولہ آج سپریم کورٹ میں پیش کیاجائے گا۔


ریجن ون میں گیس4.81 ٹو میں 3.85 روپے فی کلومہنگی ہوگی۔سپریم کورٹ کی جانب سے سی این جی کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کے بعد اوگرا نے سی این جی کے نئے فارمولے کی منظوری دے دی ہے اور یہ فارمولاآج سپریم کورٹ میں پیش کیاجائے گا۔

نئے فارمولے کے تحت گیس کی پیداواری لاگت 20.80 سے کم کرکے 5.75 فی کلو کردی گئی ہے اور؎اسٹیشنزمالکان کامنافع 11.20روپے سے کم کرکے5.28روپے فی کلوکیا گیاہے ، منافع 94پیسے کم کیاگیاہے۔اس فارمولے کی سپریم کورٹ سے منظوری کے بعدریجن ون میں سی این جی4.81روپے اورریجن ٹومیں 3.85روپے فی کلومہنگی ہوجائے گی۔

Recommended Stories

Load Next Story