آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رکھیں گے وزیراعظم

ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کا جڑ سے خاتمہ کریں گے، وزیر اعظم

دہشت گردوں کی مذموم کارروائیاں ان کی بوکھلاہٹ اور ذہنی شکست کا اظہار ہیں، وزیر اعطم فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچا رہی ہیں اور ہم آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رکھیں گے۔


سرکاری میڈیا کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے کوئٹہ میں دھماکے کے نتیجے میں جانی نقصان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سے دہشتگردی اورانتہا پسندی کا جڑسے خاتمہ کرنے کے لئے پرعزم ہیں، ہماری مسلح افواج اوردیگرادارے دہشت گردوں کوکیفرکردارتک پہنچا رہے ہیں، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رکھیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں ہونے والی مذموم کارروائیاں دہشت گردوں کی سوچ کی عکاسی کرتی ہیں، اس قسم کے حملے دہشت گردوں کی بوکھلاہٹ اور ذہنی شکست کا اظہار ہیں، ہم انتہا پسند سوچ اور نظریے کا خاتمہ کرکے رہیں گے۔
Load Next Story