حج پروازوں کی تاخیرمیں پی آئی اے کی کوئی غلطی نہیں کائرہ
پی آئی اے کے طیارے وقت پر ایئر پورٹ پر ہوتے ہیں،تاخیرکی وجہ جدہ ایئرپورٹ پررش ہے
حج آپریشن میںکسی سرکاری افسریااہلکارکی غفلت ثابت ہوئی توسخت کارروائی ہوگی۔ فوٹو: فائل
وفاقی وزیراطلا عا ت ونشریات قمرالزمان کائرہ نے حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنیوالے پاکستانیوں کومبارکباد پیش کر تے ہوئے کہاہے کہ اس سال حج انتظامات میں کافی بہتری لائی گئی ہے۔
جدہ ائیرپورٹ پررش کی وجہ سے پروازوں کی آمدمیں تاخیرہورہی ہے اس میں پی آئی اے یا کسی اورادارے کی کوئی غلطی نہیں،پہلی بار پاکستانیوں سمیت چندمما لک کے شہریوں کومنیٰ اورعرفات میں بھی ٹیلیفون کی سہولت فراہم کی گئی،حج آپریشن کے حوالے سے کسی بھی سرکاری افسریااہلکارکی غفلت ثابت ہوئی توسخت کارروائی کی جائے گی۔
بدھ کو بینظیر بھٹو انٹر نیشنل ایئرپورٹ پرحجا ج کرام کی پہلی پروازمیں آنے والے حاجیوں کے استقبال کے بعد صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ حکومت نے حاجیوں کوہر ممکن سہولیات فراہم کیں جس کی بدولت پاکستانی حاجیوں کومشکلات میں کافی حدتک کمی ہوئی،پی آئی اے یاپاکستان کے کسی بھی دوسرے ادارے جوحج آپریشن میں حصہ لے رہے ہیںکیخلاف اب تک کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی،اب حجاج کرام کی واپسی کاآپریشن جا ری ہے ،پی آئی اے کے طیارے بروقت جدہ میں موجودہوتے ہیں اس میں تاخیرمیں پی آئی اے کی کوئی غلطی نہیں۔