بااثرکرپٹ افراد کوچھوڑ کرملازمین پکڑلیے جاتے ہیںقائمہ کمیٹی

این آئی سی ایل کیس کی تحقیقات غیرتسلی بخش قرار،امین فہیم کی عدم شرکت پراظہاربرہمی

این آئی سی ایل کیس کی تحقیقات غیرتسلی بخش قرار،امین فہیم کی عدم شرکت پراظہاربرہمی فوٹو: اے پی پی/ فائل

KARACHI:
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت نے این آئی سی ایل کرپشن کیس میں ایف آئی اے کی تحقیقات کوغیرتسلی بخش قراردیتے ہوئے کہاہے کہ ایسا لگتاہے کہ یہاں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے،بااثرکرپٹ افرادکو چھوڑ کران کے ملازمین پکڑ لیے جاتے ہیں۔


اسلام آباد میں خرم دستگیرکی زیرصدارت اجلاس نے این آئی سی ایل کرپشن کیس میںملوث افراد اور ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ اگلے اجلاس میںطلب کرلی ہے،ایف آئی اے حکام نے کمیٹی کوبتایاکہ کیس میں ملوث سترہ میںسے تیرہ افرادکی ضمانتیں عدالتیں منظورکرچکی ہیں جبکہ پنجاب میںجن دوافرادپرمقدمہ درج کیاگیاوہ مونس الٰہی کے ہی ملازم ہیں۔
Load Next Story