سپریم کورٹ کا فیصلہ بلوچ عوام کی آواز ہےحاصل بزنجو
کمشنر ،وکیل اورڈاکٹرگھروں سے نہیں نکلتے،حکومت اخلاقی اور قانونی جواز کھو چکی
صوبائی حکومت ختم کرکے الیکشن کرائیں،رند،حمداللہ،لشکری رئیسانی کی’کل تک ‘میں گفتگو فوٹو : فائل
SPA-FRANCORCHAMPS, BELGIUM:
نیشنل پارٹی کے سینئرنائب صدر میرحاصل بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حقوق قیام پاکستان کے بعد سے ہی سلب ہورہے ہیں، عوام سیلاب میں گھرے ہیں اور وزیراعلیٰ2کروڑ کا جہاز خرید رہے ہیں۔
لاقانونیت کی انتہا ہوچکی ،14 اگست سے اب تک خضدار میں47 افراد مارے جا چکے ہیں اور ایک بھی ایف آئی آر نہیں کاٹی گئی،ایک بھی ذمہ دار گرفتار نہیں کیا گیا ،کمشنر ،وکیل اورڈاکٹرگھروں سے باہر نہیں نکلتے۔ انھوں نے '' کل تک'' میں اینکر پرسن جاوید چوہدری سے گفتگو میںکہاکہ بلوچستان کے عوام کو اس سے غرض نہیں کہ وفاق کیا کررہا ہے ،صوبہ کیا کررہا ہے، انھیں صرف امن چاہیے ۔موجودہ حکومت بلوچستان میں اخلاقی اور قانونی جواز کھو چکی ۔
حاصل بزنجو نے کہاکہ اسوقت بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور رولر اتھارٹی میں کرپشن کی انتہا ہوچکی، ایک ایم پی اے بی ڈی اے کو20 کروڑ دیتا ہے، بی ڈی اے والے کہتے ہیں کہ اپنے حصے کا40 فی صد پکڑو میں جانوں اور منصوبہ جانے ۔اسپتال بند ہوچکے ہیں، تعلیمی ادارے بند ہیں، کمشنر گھر میں قید ہے، ایسے حالات میں سپریم کورٹ کا فیصلہ بلوچستان کے عوام کی آواز ہے ۔پولیس، ایف سی ،لیویز سمیت تمام فورسز وہاؔں موجود ہیں لیکن انسان مررہے ہیں، اغوا ہورہے ہیں ،کہیں بھی حکومت کی رٹ نظر نہیں آتی۔
رکن بلوچستان اسمبلی سردار یارمحمد رند نے کہاکہ صوبے میں اسوقت آگ اور خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے ۔ 5 لاکھ لوگ راستوں، ٹیلوں، میدانوں پر بے یارومددگار زندگی گزارنے پر مجبور ہیں مگر وزیراعلیٰ نے دوکروڑ کا جہاز لے لیا ہے ۔جے یوآئی (ف) کے حافظ حمد اللہ نے کہاکہ خراب حالات کا ذمہ دار وفاق ہے، بلوچستان میں اب تک پانچ آپریشن ہوچکے، کیا ان کا تعلق وفاق سے نہیں تھا ۔گیس کی رائلٹی کی مد میں وفاق بلوچستان کا20 کروڑ ڈالر کا مقروض ہے،ہم بہت پہلے سے کہہ رہے ہیں کہ بلوچستان کو اس کا حق ملنا چاہئے،اس کے ساتھ زیادتی بند ہونی چاہئے ۔ بی ڈی اے کا محکمہ ہمارے پاس ہے،جس کیس کے متعلق تحفظات ہوں کیس ٹو کیس اسکی تحقیقات کی جاسکتی ہے۔نوابزادہ لشکری رئیسانی نے کہاکہ سپریم کورٹ نے آج یہ فیصلہ دیا،میں کئی سال پہلے سے اس کی نشاندہی کررہا تھا کہ بلوچستان کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے لیکن کسی نے نوٹس نہیں لیا۔