عبادتگاہوں اورجنازوں پر حملے کرنیوالے مسلمان نہیں میاں افتخار

اولیائے کرام کے مزاروںکونشانہ بنانیوالے شیطان کے چیلے قہرالٰہی سے بچ نہیںسکتے.

اولیائے کرام کے مزاروںکونشانہ بنانیوالے شیطان کے چیلے قہرالٰہی سے بچ نہیںسکتے

وزیراطلاعات و ثقافت میاں افتخار حسین نے ڈی سی او نوشہرہ کو زیارت کاکا صاحب کے مزار کی ضروری مرمت اور تزئین وآرائش کا تخمینہ فوری طور پر تیارکرنیکی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ مساجد و دیگر روحانی مقامات، بازاروں اور جنازوں پر حملے کرنیوالے مسلمان تو کیا انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں بلکہ وہ وحشی درندے ہیں جن کا انجام دنیا وآخرت دونوں میں انتہائی بھیانک ہوگا۔


ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرت کاکاصاحب کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، واضح رہے کہ دہشتگردوں نے عید کے روزکاکا صاحب کے مزار میں دھماکہ کیا تھا جس میں چار افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

وزیر اطلاعات نے درگاہ کاکا صاحب میں دہشتگردی کی کارروائی کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں بلکہ اس سے پہلے بھی صوفی شاعر عبد الرحمان بابا، پیر بابا، حمزہ بابا، میاں عمر بابا اور دیگر اولیائے کرام کے علاوہ اجمل خٹک کے مزار کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے، ان کارروائیوں سے دہشتگردوں کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا۔ میاں افتخار نے کہاکہ حضرت کاکا صاحب رحمتہ اللہ علیہ جیسی ہستیوں کا وسیع حلقہ اثر موجود ہے۔
Load Next Story