بلوچستان 2سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 9افراد جاں بحق

بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں ایک، زمین کے تنازع اورفائرنگ سے2ہلاک

خضدار سے لاش ملی،اوتھل کے قریب کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا. فوٹو : فائل

کوئٹہ، چمالنگ، وڈھ، مستونگ،حب،نوکنڈی،سنجاوی،خضدار،لورالائی، ژوب، خاران اور اوتھل میں فائرنگ دھماکے اور حادثات میں2 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت9افراد جاں بحق جبکہ5زخمی ہوگئے۔

بتایاجاتاہے کہ چمالنگ کے علاقے بہلول میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکار روڈ پر بچھائی گئی بارودی سرنگیں صاف کررہے تھے کہ اچانک سپاہی عبدالغفار کا پائوں بارودی سرنگ سے ٹکراگیاجس کے نتیجے میں عبدالغفار موقع پر ہی جاں بحق جبکہ سپاہی عمر عزیز شدید زخمی ہوگیا زخمی کوکوئٹہ منتقل کردیاگیاہے جبکہ سنجاوی میں رشتہ داروں کے درمیان زمین کے تنازعہ پر تصادم کے نتیجے میں حبیب اﷲ ہلاک ہوگیا لیویز نے کارروائی کرتے ہوئے3افراد کو گرفتارکرلیا جبکہ مستونگ کے علاقے پڑنگ آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محمد علی ہلاک ہوگیا مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔


جبکہ وڈھ کے علاقے آڑنجی میں2قبائل کے درمیان پرانی دشمنی پر فائرنگ سے عبدالصمد جاں بحق جبکہ نذیر احمد زخمی ہوگیا جبکہ حب میں مقامی پٹرول پمپ کے کیشیئر سے2مسلح افراد نے رقم لوٹنے کی کوشش کی مزاحمت کرنے پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سیکیورٹی گارڈ عبدالمالک ہلاک ہوگیا پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے2ملزمان سہیل حیدر اور محمد حنیف کو گرفتارکرلیا جن سے تفتیش جاری ہے، جبکہ نوکنڈی میں پرانی دشمنی کی بناء پر ڈنڈوں کے وار کرکے پرویز کو زخمی کردیاگیا۔

جبکہ کوئٹہ کے علاقے کلی دیبہ اور سبزل روڈ پر حاجی بنگل خان اور عبداﷲ خان لڑائی جھگڑے میں زخمی ہوگئے جبکہ خضدار میں پولیس نے سیکیورٹی اہلکار شفیع محمد کی لاش برآمد کی ہے جسے اسپتال منتقل کردیاگیا ہے جبکہ اوتھل کے قریب مین آر سی ڈی شاہراہ پر کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار عبدالحفیظ جاں بحق ہوگیا،خضدار کے علاقے فیروز آباد میں موٹرسائیکل سے گرکر عبدالخالق جاں بحق ہوگیا جبکہ لورالائی میں واپڈا کا اسسٹنٹ لائن مین امانت علی بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا،جبکہ ژوب میں موٹرسائیکل کی ٹکر سے بچہ باز گل زخمی ہوگیا خاران میں مسافر ویگن کے مسافروں سے نقدی اور موبائل فون چھیننے کے الزام میں3افراد کو گرفتارکرلیا جبکہ کوئٹہ کے علاقے جناح روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے ذیشان سے اس کی موٹرسائیکل اسلحہ کے زور پر چھین لی اور فرارہوگئے۔
Load Next Story