کیویز سے ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں پاکستان کا پلڑا بھاری
گرین شرٹس نے 11 میں سے7 میچزجیتے، جب کہ ہوم گراؤنڈ میں کھیلے گئے واحد میچ میں میزبان ٹیم سرخرو ہوئی
گرین شرٹس نے 11 میں سے7 میچزجیتے، جب کہ ہوم گراؤنڈ میں کھیلے گئے واحد میچ میں میزبان ٹیم سرخرو ہوئی. فوٹو: فائل
کیویز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں پاکستان کا پلڑا بھاری رہا، مجموعی طور 11 باہمی میچز میں سے7جیتے، آکلینڈ میں کھیلے گئے واحد میچ میں میزبان ٹیم سرخرو ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین اب تک مجموعی طور 11ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جاچکے ہیں، ان میں گرین شرٹس نے7میں کامیابی حاصل کی جب کہ 4میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، ہوم گراؤنڈز پر کیویز کا ریکارڈ بہتر ہے۔
دونوں ٹیمیں 3میچز میں مقابل ہوئیں، پاکستانی سائیڈ ایک میں سرخرو ہوئی جبکہ2 میں فتح نیوزی لینڈ پر مہربان ٹھہری، دونوں ٹیموں کے مابین آکلینڈ میں واحد میچ 26دسمبر 2010 کو کھیلا گیا جو کیویز نے 5 وکٹ سے جیتا تھا، ٹاپ آرڈر مکمل طور فلاپ ہونے کے بعد وہاب ریاض اور عمرگل نے 30، 30رنز کی اننگز کھیل کر ٹوٹل 143تک پہنچایا، شعیب اختر اور سعید اجمل سمیت پاکستان کا بولنگ اٹیک کیوی فتح کی راہ میں دیوار نہ بن سکا۔
مارٹن گپٹل کی نصف سنچری سے تقویت پاکر میزبان ٹیم نے ہدف 17گیندوں قبل ہی حاصل کرلیا، گرین شرٹس اور کیویزکے مابین گذشتہ سیریز دسمبر 2014 میں یواے ای میں ہوئی تھی جو1-1سے برابر رہی، شاہد آفریدی کی قیادت میں گرین شرٹس نے نیوزی لینڈ کیخلاف 8ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ،ان میں سے 4میں فتح اور اتنے ہی مقابلوں میں ناکامی ہوئی۔
محمد حفیظ، شعیب ملک اور یونس بطور قائد ایک ایک میچ میں کامیاب رہے، مجموعی طور پر پاکستان ٹیم شاہد آفریدی کی قیادت میں 32 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکی ہے، ان میں سے 15 جیتے جبکہ 16 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، ایک مقابلہ ٹائی ہوا۔